مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے جنگی پور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ذاکر حسین نے کہا کہ ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی کورونا وائرس کی تیسری لہر کے سبب یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں میں اضافہ ہوا ہے۔MLA Zakir Hussain On Mamata Govt
'ریاستی حکومت کو تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنی چاہئے' رکن اسمبلی ذاکر حسین نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر پر عام لوگوں کو تشویش ہے۔ حکومت اس پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہے اور اس میں کامیابی بھی ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان سب کے درمیان طالبہ و طلبات کو سب سے زیادہ پریشانیوں کا سامنا ہے۔ ان کی تعلیمی سرگرمیاں محدود نہیں بلکہ ختم ہوتی جا رہی ہے۔ اس کا بہت غلط اثر پڑ رہا ہے۔
مزید پڑھیں:۔West Bengal Doctors Test Covid Positive: مغربی بنگال میں سیکڑوں ڈاکٹرکورونا سے متاثر
ان کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے تعلیمی سرگرمیوں کو دوبارہ بحال کیا جا سکتا ہے، اس کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔
رکن اسمبلی ذاکر حسین نے کہا کہ ریاستی حکومت کو تعلیمی سرگرمیوں کو دوبارہ بحال کرنے کے لئے گائیڈ لائن میں نرمی لانی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ مرشدآباد اور اس کے اطراف کے اضلاع میں طالبہ و طلبات کے لئے ویکسینیشن مہم چلائی جا رہی ہے۔ لڑکے و لڑکیوں میں بھی خاصی دلچسپی پائی جا رہی ہے۔ ویکسینیشن مہم کو جلد از جلد مکمل کرکے تعلیمی سرگرمیوں کو دوبارہ بحال کرنے کے سلسلے میں سوچنا چاہیے۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں 15 سے 18 برس کے طلبا و طالبات کو کورونا ویکسین دینے کے لئے ویکسینیشن مہم چلائی جا رہی ہے۔