اردو

urdu

مغربی بنگال انتخابات: بیربھوم ضلع کے 188 نمبر پولنگ بوتھ پر ای وی ایم خراب

By

Published : Apr 29, 2021, 12:28 PM IST

آٹھویں اور آخری مرحلے چار اضلاع کی 35 سیٹوں پر سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ووٹ ڈالے جارہے ہیں لیکن سب کی نظریں بیربھوم ضلع اور انوبراتا منڈل پر مرکوز ہے۔ ذرائع کے مطابق انو برتا منڈل کے گڑھ بیربھوم ضلع کے 3908 بوتھوں میں سے 1175 پولنگ بوتھوں کو حساس قرار دیا گیا ہے. ان بوتھوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

مغربی بنگال انتخابات: بیربھوم ضلع کے 188 نمبر پولنگ بوتھ پر ای وی ایم خراب
مغربی بنگال انتخابات: بیربھوم ضلع کے 188 نمبر پولنگ بوتھ پر ای وی ایم خراب

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے آٹھویں اور آخری مرحلہ کی رائے دہی جاری ہے، اس درمیان بیربھوم ضلع کے بولپور اسمبلی حلقے کے 188 نمبر پولنگ بوتھ بی سے ای وی ایم مشین خراب ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ووٹرز جب ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ بوتھ پہنچے تو انہیں پتہ چلا ہے کہ ای وی ایم خراب ہو گئی ہے. ووٹرز کو تقریباً ایک گھنٹے تک انتظار کرنا پڑا۔

مغربی بنگال انتخابات: بیربھوم ضلع کے 188 نمبر پولنگ بوتھ پر ای وی ایم خراب

الیکشن کمیشن کے ملازمین کی کوششوں کے بعد 53 منٹوں کے شھر ای وی ایم دوبارہ کام کرنے لگا اس طرح تقریباً ایک گھنٹے کے بعد ووٹ ڈالنے کا کام شروع ہوسکا۔ پریسیڈنگ آفیسر نے کہا کہ ای وی ایم میں گڑبڑی پائے جانے کے سبب تقریباً ایک گھنٹے بعد ووٹ ڈالنے کا سلسلہ شروع ہوا. جس کے لئے ووٹرز سے معذرت چاہتے ہیں.

مغربی بنگال انتخابات: بیربھوم ضلع کے 188 نمبر پولنگ بوتھ پر ای وی ایم خراب

انہوں نے کہا کہ گرمی کافی پڑ رہی ہے. اسی وجہ سے ووٹرز کے لئے خاص انتظام کیا گیا ہے تاکہ انہیں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو۔ دوسری طرف ووٹرز نے ای وی ایم میں گڑبڑی پائے جانے پر الیکشن کمیشن کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا. ان کا کہنا ہے کہ شدید دھوپ کے باوجود لوگوں کو گرمی ودھوپ میں کھڑا کروا کر رکھا گیا۔

دوسری جانب آٹھویں اور آخری مرحلے چار اضلاع کی 35 سیٹوں پر سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ووٹ ڈالے جارہے ہیں لیکن سب کی نظریں بیربھوم ضلع اور انوبراتا منڈل پر مرکوز ہے۔ ذرائع کے مطابق انو برتا منڈل کے گڑھ بیربھوم ضلع کے 3908 بوتھوں میں سے 1175 پولنگ بوتھوں کو حساس قرار دیا گیا ہے. ان بوتھوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ دو سو سے زائد بوتھوں پر کویک رسپانس اسکواڈ کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ حالات کو جلد از جلد قابو میں کیا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق بیربھوم ضلع میں پرامن ووٹنگ کروانے کے لئے پانچ ضلع مجسٹریٹ کو ڈیوٹی پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آٹھویں مرحلے کی ووٹنگ کے یہاں سکیورٹی کے انتظامات سخت کئے گئے. اس مرحلے میں مرکزی فورسز کی 753 کمپنیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ دوسری طرف حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں آٹھویں اور آخری مرحلے میں ہونے والی ووٹنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے پُرعزم ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details