اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مغربی بنگال: صدر راج کو لے کر بی جے پی دو حصوں میں تقسیم

رکن پارلیمان سپن داس گپتا نے کہا ہے کہ بنگال میں دفعہ 365 نافذ کروا کر ممتا بنرجی کو 'سیاسی شہید' ہونے کا فائدہ اٹھانے کا موقع نہیں دیں گے۔

مغربی بنگال: صدر راج کو لے بی جے پی دو حصوں میں تقسیم
مغربی بنگال: صدر راج کو لے بی جے پی دو حصوں میں تقسیم

By

Published : Dec 14, 2020, 12:49 PM IST

بی جے پی کے رکن پارلیمان سپن داس گپتا کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں دفعہ 365 نافذ نہیں کی جائے گی، اگر ایسا ہوتا ہے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کو سیاسی فائدہ مل سکتا ہے۔

مغربی بنگال میں دفعہ 365 نافذ کروا کر ممتابنرجی کو 'سیاسی شہید' ہونے کا فائدہ اٹھانے کا موقع نہیں دیں گے، ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتابنرجی خود چاہتی ہیں کہ مغربی بنگال میں صدر راج نافذ ہو جائے۔ اس لئے انہوں نے اپنی پولیس کو پوری آزادی دے رکھی ہے۔

رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت اگر مغربی بنگال میں صدرراج نافذ کرنے کا اعلان کرتی ہے تو یہ ہماری سب سے بڑی سیاسی غلطی ہوگی، بی جے پی کے دیگر ارکان پارلیمان کی جانب سے صدر راج کے نفاذ کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں واضح طور پر یہ کہہ سکتا ہوں کہ میں نے کبھی بھی بنگال میں صدر راج نافذ کرنے کی حمایت نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ صدر راج نافذ کرنے کا اعلان ہوتے ہی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو راست فائدہ ملے گا اور میں یہ نہیں چاہتا ہوں کہ ریاست میں کسی بھی قیمت پر صدر راج نافذ ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details