اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات: چوتھے مرحلے کی پولنگ جاری

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے کے تحت پولنگ شروع ہوگئی ہے۔پولنگ صبح سات بجے سے شام میں 06.30 بجے تک ہوگی۔

west bengal assembly elections 2021: fourth phase polling today
چوتھے مرحلے کی پولنگ آج

By

Published : Apr 10, 2021, 6:45 AM IST

Updated : Apr 10, 2021, 8:11 AM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے کے تحت پانچ اضلاع کی 44 اسمبلی نشستوں پر پولنگ ہو رہی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

چوتھے مرحلے میں کل 1،15،81،022 ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے جن کے لیے 15،940 پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں۔

مغربی بنگال کے 44 اسمبلی حلقوں میں آج پولنگ ہو رہی ہے۔ اس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں۔ اس مرحلے میں مرکزی وزیر بابل سپریو، ریاستی وزراء پارتھو چٹرجی، اروپ بسواس، جاوید احمد خان اور اروپ رائے جیسے سینیئر رہنماؤں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم مشین میں بند ہوجائے گا۔

آج جاری پولنگ میں بی جے پی کے دو ممبران پارلیمنٹ بھی انتخابی میدان میں ہیں جبکہ شمالی بنگال میں کوچ بہار اور علی پور دو اضلاع اور ریاست کے جنوبی اضلاع میں جنوبی 24 پرگنہ، ہاؤڑہ اور ہگلی بھی شامل ہے جہاں پولنگ جاری ہے۔

الیکشن کمیشن نے 44 حلقوں میں پھیلے 15,940 پولنگ اسٹیشنوں پر مرکزی پولس فورسز کی کم از کم 789 کمپنیاں تعینات کی ہیں۔ سی اے پی ایف کی ہر کمپنی میں 100 اہلکار شامل ہوتے ہیں۔

سی اے پی ایف کی 187 کمپنیوں کی سب سے زیادہ تعیناتی کوچ بہار میں ہے جہاں سب سے زیادہ تشدد کے واقعات ہوئے ہیں۔ ترنمو ل کانگریس کے حامیوں نے بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش پر حملہ بھی کیا تھا۔

اہم سیٹوں میں ٹالی گنج اسمبلی حلقہ ہے۔ بی جے پی نے یہاں سے بی جے پی کے رہنما اور مرکزی وزیر بابل سپریو کو امیدوار بنایا ہے۔ ٹالی گنج بنگلہ فلم انڈسٹری کا مرکز ہے۔ اس کو دل کہا جاتا ہے۔

ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما اروپ بسواس یہاں سے ممبر اسمبلی ہیں اور ممتا بنرجی کی کابینہ میں وزیر بھی ہیں جبکہ بہالامشرق سے ترنمول کانگریس کے سیکریٹری جنرل اور ریاستی وزیر تعلیم پارتھوچٹرجی کے خلاف بی جے پی نے ٹالی ووڈ اداکارہ سرابنتی چٹرجی کو امیدوار بنایا ہے جبکہ ہاؤڑہ کے ڈومجور میں سابق ریاستی وزیر راجیب بنرجی بی جے پی کے ٹکٹ پر امیدوار ہیں۔

اس مرحلے میں کولکاتا کے جنوبی مضافاتی علاقے میں بنگالی ایل ایم انڈسٹری کے دل کی حیثیت سے جانے جانے والے بابل سپریو اور ٹولی گنج کے ایم ایل اے اروپ بسواس کے درمیان بڑا انتخابی مقابلہ متوقع ہے۔

سکریٹری جنرل بیہالا ویسٹ سیٹ پر بی جے پی کی ایل ایم اداکار سرابنتی چٹرجی سے ہفتہ کو انتخابی میدان میں واپس آنے کے لئے مقابلہ کریں گے۔

بی جے پی نے ہگلی سے رکن پارلیمنٹ لاکٹ چٹرجی کو ہگلی چنچورہ سے ٹکٹ دیا ہے جب کہ کوچ بہار سے ممبر پارلیمنٹ نشیت پرمانک کو دین ہاٹا سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

ممبران پارلیمنٹ کو ٹکٹ دئے جانے پر ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کے پاس امیدواروں کی قلت ہے۔ اس لئے دوسری پارٹیوں کے رہنماؤں اور بوڑھوں کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات: چھوتھے مرحلے کی مکمل تفصیلات

اب تک بنگال میں تین مراحل میں 91 نشستوں کے لئے ووٹنگ ہوچکی ہے۔ مغربی بنگال میں کل 294 اسمبلی نشستیں ہیں جن پر 8 مراحل میں ووٹنگ مکمل ہوگی اور 2 مئی کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔

Last Updated : Apr 10, 2021, 8:11 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details