اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اسمبلی انتخابات دوسرا مرحلہ: بنگال میں 80.43 اور آسام میں 75.10 فیصد پولنگ

اسمبلی انتخابات دوسرا مرحلہ: بنگال میں 80.43 اور آسام میں 75.10 فیصد پولنگ
اسمبلی انتخابات دوسرا مرحلہ: بنگال میں 80.43 اور آسام میں 75.10 فیصد پولنگ

By

Published : Apr 1, 2021, 7:11 AM IST

Updated : Apr 1, 2021, 8:19 PM IST

20:00 April 01

اسمبلی انتخابات کا دوسرا مرحلہ: مغربی بنگال میں 80.43، آسام میں 75.10 فیصد پولنگ

مغربی بنگال اور آسام کے اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ ختم ہوگئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مغربی بنگال اور آسام میں بالترتیب پولنگ 80.43 اور 75.10 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

19:32 April 01

150 ای وی ایم مشین خراب: ترنمول کانگریس

150 ای وی ایم مشین خراب: ترنمول کانگریس

کولکاتا: ترنمول کانگریس نے دوسرے مرحلے کی پولنگ کے دوران 150ای وی ایم مشین کے خراب ہونےکا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الیکشن کمیشن کی لاپرواہی کانتیجہ ہے۔

پارٹی کے ترجمان اور رکن پارلیمنٹ مہووا موئترا نے ٹویٹر پر لکھا کہ انتخابات کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے بعد سے اب تک 150 سے زیادہ ای وی ایم مشینیں کام نہیں کر رہی ہیں۔ اگر الیکشن کمیشن پولیس افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے پر دھیان دینے کے بجائے اصل کام پر توجہ دی ہوتی تو آج یہ صورت حال نہیں ہوتی۔

ترنمول کانگریس کے امیدوار سیانتیکا بنرجی نے الزام لگایا کہ صبح سے بانکوڑا اور مشرقی مدنی پور کے بہت سے پولنگ اسٹیشنوں پر ای وی ایم صحیح طریقے سے کام نہیں کررہی ہے۔

19:03 April 01

بنگال میں بی جے پی کی لہر چل رہی ہے: وزیر اعظم

جئے نگر میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہاکہ پہلے ممتا بنرجی کو 'جئے شری رام' کے نعرے سے پرابلم تھا اور اب ممتا بنرجی کو زعفرانی کپڑے اور تلک سے پریشانی ہورہی ہے۔ اب انہیں راکشک کہا جارہا ہے۔

18:30 April 01

الیکشن کمیشن نے نندی گرام میں ہوئے تشدد کے واقعات پر رپورٹ طلب کی

کولکاتا: الیکشن کمیشن نے نندی گرام میں نوئل علاقے جس بوتھ کا دورہ وزیر اعلیٰ ممتا نرجی نے دورہ کیا تھا اور تشدد کے سلسلے میں شکایت کی تھی اس پر الیکشن کمیں نے رپورٹ طلب کی ہے۔

18:23 April 01

الیکشن کمیشن غیر فعال ہے، امت شاہ کے اشارے پر کام کررہا ہے: ممتا بنرجی

کولکاتا: مغربی بنگال میں دوسرے مرحلے میں 30اسمبلی حلقوں میں پولنگ کے دوران بڑے پیمانے پر ہنگامہ آرائی ، تشدداور جھڑپ کی خبروں کے درمیان ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن غیر فعال ہے اور امت شاہ کے اشارے پر کام کررہا ہے۔ دوسرے مرحلے میں نندی گرام جہاں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بذات خود امیدوار ہیں سمیت کئی حلقوں سے تشدد کی خبریں آرہی ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے متعدد شکایات کرنے کے بعد باوجود کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ اس معاملے کو عدالت میں لے جائیں گی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کے حلقے انتخاب نندی گرام کے بیویل میں بوتھ پر قبضہ کیا گیا اور جعلی ووٹنگ ہوئی ہے۔

17:32 April 01

شام پانچ بجے تک بنگال میں 80.43 فیصد آسام میں 67.60 فیصد پولنگ

مغربی بنگال اور آسام اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے لیے پولنگ جاری ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق  شام پانچ بجے تک مغربی بنگال اور آسام میں بالترتیب پولنگ 80.43 اور 67.60 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔

17:18 April 01

ممتابنرجی کے سامنے بی جے پی حامیوں نے جئے شری رام کے نعرے لگائے

جئے شری رام کے نعرے

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات: دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران نندی گرام میں بھی تصادم کی اطلاع ہے۔ متعدد پولنگ بوتھ کے باہر بھارتیہ جنتا پارٹی اور ترنمول کانگریس کارکنان کے درمیان جھڑپ کی اطلاع پر وزیر اعلی ممتا بنرجی پولنگ مراکز کا دورہ کیا اس دوران انہیں بی جے پی حامیوں کی جانب سے ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا، بی جے پی حامیوں نے ممتابنرجی کے سامنے جئے شری رام کے نعرے لگائے۔

16:02 April 01

ایس ٹی ایف کی کارروائی میں کثیر تعداد میں ہتھار اور نقد روپے برآمد

کولکاتا پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس نے دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع شمالی 24 پرگنہ، ہوڑہ اور جنوبی 24 پرگنہ میں چھاپہ ماری مہم کے دوران کثیر تعداد میں ہتھیار اور نقد روپے برآمد کیے ہیں۔

15:45 April 01

دوپہر تین بجے تک بنگال میں 71.01 فیصد آسام میں 73.03 فیصد پولنگ

مغربی بنگال اور آسام اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے لیے پولنگ جاری ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق  دوپہر تین بجے تک مغربی بنگال اور آسام میں بالترتیب پولنگ 71.01 اور 73.03 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔

15:14 April 01

گورنر سے ممتا کی شکایت

گورنر سے ممتا کی شکایت

مغربی بنگال میں دوسرے مرحلے کی پولنگ کے دوران وزیر اعلی ممتا بنرجی ریاستی گورنر جگدیپ دھنکر سے شکایت کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں کو ووٹ کرنے سے روکا جارہا ہے'۔

14:59 April 01

وزیر اعظم کی عوام سے ووٹنگ میں بڑے پیمانے پر حصہ لینے کی اپیل

کولکاتا: سخت سیکیورٹی کے درمیان مغربی بنگال کے 30 اسمبلی حلقوں میں پولنگ کا دوسرا مرحلہ جاری ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بنگلہ زبان میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جن علاقوں میں آج ووٹنگ ہورہی ہے وہاں کے عوام بھاری اکثریت سے ووٹ ڈالنے کی اپیل ہے۔

13:52 April 01

بی جے پی امیدوار شبھیندو ادھیکاری

پولنگ کے دوران نندی گرام میں بی جے پی امیدوار شبھیندو ادھیکاری کو ٹی ایم سی کارکنان کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ شبھیندو ادھیکاری کے خلاف ٹی ایم سی کارکنان نے نعرےبازی کی جس کے بعد انہیں اس مقام سے آگے جانا پڑا۔ بعد میں شبھیندو ادھیکاری نے الزام لگایا کہ ان کے قافلے پر پتھر بازی بھی کی گئی۔

13:38 April 01

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نندی گرام اسمبلی حلقہ میں دورہ کر رہی ہیں۔ دوسرے مرحلے کے تحت یہاں ووٹنگ جاری ہے۔ بی جے پی نے یہاں ممتا بنرجی کے مقابلے میں شبھیندو ادھیکاری کو اپنا امیدوار بنایا ہے، اس لئے یہ نشت سب سے اہم ہو گئی ہے۔

13:09 April 01

ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ ڈیریک او برائن نے انتخابی کمیشن کو خط لکھ کر نندیگرام اسمبلی حلقہ میں بی جے پی کارکنان پر  پولنگ مراکز پر قبضہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔

انتخابی کمیشن کو انہوں نے لکھا کہ ''بی جے پی کاکنان بڑی تعداد میں پولنگ بوتھ نمبر 6،7،49،27،162،21،26،13،262،256،163،20 پر داخل ہوئے اور انہوں نے ای وی ایم پر قبضہ کرنے اور پولنگ مرکز پر دھاندلی کرنے کی کوشش کی''

12:45 April 01

جنوبی چوبیس پرگنہ کے پولنگ پولنگ مراکز پر ڈرون کیمرے سے نگرانی

مغربی بنگال کے جنوبی چوبیس پرگنہ کے پولنگ پولنگ مراکز پر ڈرون کیمرے سے نگرانی کی جا رہی ہے۔

جنوبی چوبیس پرگنہ کے ساگر اور گوسابہ اسمبلی نشستوں کے پولنگ مراکز پر سنٹرل آرمڈ پولیس اہلکار اور مغربی بنگال پولیس مشترکہ طور پر ڈرون کیمرے سے نگرانی کر رہی ہیں۔ یہاں آج ضلع کی چار نشتوں پر پولنگ ہو رہی ہے۔

12:06 April 01

دوسرے مرحلے کے تحت 11.31 بجے تک 37.42 فیصدر ووٹنگ

مغربی بنگال میں دوسرے مرحلے کے تحت 11.31 بجے تک 37.42 فیصدر ووٹنگ درج کی گئی ہے۔

11:47 April 01

آسام اور مغربی بنگال میں دوسرے مرحلے کے تحت گیارہ بجے تک بالترتیب 21.71 فیصدر اور 29.27 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔

10:44 April 01

اے آئی یو ڈی ایف کے صدر بدرالدین اجمل

اے آئی یو ڈی ایف کے صدر بدرالدین اجمل نے اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی اور امت شاہ پر تنقید کرتے ہوئے پوچھا کہ ابھی تک انہوں نے کتنے بنگلہ دیشیوں کو واپس بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ''وزیر اعظم مودی اور امت شاہ نے کہا ہے کہ وہ بنگلہ دیش سے آئے لوگوں کو واپس بھیجیں گے۔ میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اب تک کتنے بنگلہ دیشیوں کو واپس بھیجا؟ میں ان کو چیلنج کرتا ہوں کہ یہ بتائیں کہ پچھلے 5 سالوں میں کیا 100 بنگلہ دیشیوں کو بھیجا گیا ہے۔''

10:32 April 01

آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے صدر بدرالدین اجمل

آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے صدر بدرالدین اجمل نے آسام کے ہوجائی میں پولنگ مرکز 21 پر حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

10:16 April 01

گھاٹل میں سی پی ایم کارکنان

مغربی بنگال کے گھاٹل میں سی پی ایم کارکنان نے مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ایم سی پر الزام لگایا کہ ٹی ایم سی کارکنان انہیں ووٹ دینے سے روک رہے ہیں۔ بعد میں سکیورٹی فورسز نے جائے موقع پر پہنچ کر سڑک کی ناکہ بندی کو ہٹایا۔

09:43 April 01

انتخابی کمیشن نے بتایا کہ آسام اور مغربی بنگال میں پولنگ کے دوسرے مرحلے میں صبح 9 بجے تک بالترتیب 10.51 فیصد اور 13.14 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ 

09:40 April 01

اے آئی یو ڈی ایم کے صدر بدرالدین اجمل

اے آئی یو ڈی ایم کے صدر بدرالدین اجمل نے ٹویٹ کر آسام میں رائے دہندگان سے عظیم اتحاد کی حمایت میں ووٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ''آج آپ کا ووٹ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ آپ کے تمام خواب اور خواہشات پورے ہوں۔'' انہوں نے آگئے لکھا کہ ''اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ عظیم اتحاد کے ساتھ خوشحالی اور ترقی کی صحیح سمت کا انتخاب کریں۔''

09:20 April 01

وزارت ریولے کے سابق وزیر برائے آزادانہ انچارج اور بی جے پی رہنما راجین گوہائین

وزارت ریولے کے سابق وزیر برائے آزادانہ انچارج اور بی جے پی رہنما راجین گوہائین نے آسام کے ناگاؤں کے پولنگ مرکز پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ آسام میں پہلے مرحلے میں بی جے پی کو 47 میں سے 35 نشستیں حاصل ہوں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں بھی پارٹی کو بڑی کامیابی حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی بلا شبہ 75 سے زیادہ نشستیں حاصل کرے گی اور ریاست میں حکومت بنائے گی۔

09:10 April 01

سلچر کے سوریہ کمار ہائی اسکول میں بوتھ نمبر 337 پر پولنگ

آسام اسمبلی انتخابات کے تحت سلچر کے سوریہ کمار ہائی اسکول میں بوتھ نمبر 337 پر پولنگ جاری ہے، بڑی تعداد میں رائے دہندگان قطار میں اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کے لئے کھڑے ہوئے ہیں۔

08:56 April 01

مغربی بنگال کے ساگر اسمبلی میں بوتھ نمبر 58،59،60،72،73،75،116 پر ای وی ایم خراب ہونے کے باعث ووٹنگ شروع ہونے میں تاخیر ہو رہی ہے۔

08:16 April 01

بھارتیہ جنتا پارٹی کے نندیگرام امیدوار شبھندو ادھیکاری

بھارتیہ جنتا پارٹی کے نندیگرام امیدوار شبھندو ادھیکاری نے رائے دہنگان سے ووٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ''میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بڑی تعداد میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں کیونکہ پورا ملک نندی گرام کی طرف دیکھ رہا ہے۔ لوگ یہ دیکھنے کے منتظر ہیں کہ آیا یہاں ترقی کی جیت ہوگی یا خوشنودی کی سیاست جیت جائے گی''

07:53 April 01

نوگاؤں کے پولنگ مرکز 23 پر رائے دہندگارن

نوگاؤں کے پولنگ مرکز 23 پر رائے دہندگارن بڑی تعداد میں قطار میں کھڑے ہوئے ہیں۔ 

07:48 April 01

آسام کے ہوجین اسمبلی حلقہ

آسام کے ہوجین اسمبلی حلقہ میں واقع پولنگ مرکز پر بڑی تعداد میں رائے دہندگان اپنے ووٹوں کا استعمال کرنے کے لئے قطار میں کھڑے ہیں۔

07:40 April 01

آسام کے سلچر میں پولنگ مرکز نمبر 146 نرتاموئے گرلس اسکول پر ای وی ایم میں گڑبڑی ہونے کے باعث پولنگ میں رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے۔

07:36 April 01

آسام کے ناگاؤں میں واقع پولنگ مرکز نمبر 26، نوگاؤں لا کالج پر ای وی ایم میں گڑبڑی کے باعث پولنگ شروع نہیں ہو سکی ہے۔

07:33 April 01

سلچر میں پولنگ مرکز نمبر 146 پر ووٹنگ جاری

آسام کے سلچر میں پولنگ مرکز نمبر 146 پر ووٹنگ جاری ہے۔

07:29 April 01

حق رائے دہی کے استعمال کے لئے خواتین قطار میں کھڑی ہیں

مغربی بنگال کے بانکورا اسمبلی نشست کے تحت پولنگ مرکز 137 پر پولنگ جاری ہے۔ بڑی تعداد میں حق رائے دہی کے استعمال کے لئے خواتین قطار میں کھڑی ہیں۔

07:20 April 01

وزیر اعظم کا ٹویٹ

وزیر اعظم نریندو مودی نے آسام اور مغربی بنگال کے رائے دہنگان سے حق رائے دہی کے استعمال کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے دو ٹویٹ کر کے دونوں ریاستوں کے عوام سے ووٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔

06:51 April 01

مغربی بنگال اور آسام میں دوسرے مرحلے کے تحت پولنگ شروع ہو گئی ہے۔

مغربی بنگال کے چار اضلاع کی 30 اسمبلی نششتوں پر 171 امیدوار میدان میں ہیں۔ مشرقی میدینی پور ضلع کی 9، بنکورا میں 8، مغربی میدینی پور میں 9 اور جنوبی 24 پرگنہ کی 4 نشستوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔

وہیں آسام میں 13 اضلاع کی 39 نششتوں پر 345 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

Last Updated : Apr 1, 2021, 8:19 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details