ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے سبب متعدد فرنٹ لائن ورکرز ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد ریاستی حکومت نے ان کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔
اس سلسلے میں ویلفیئر پارٹی کی جانب سے آر ٹی آئی کے تحت حاصل کی گئی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ تقریباً ایک سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن حکومت کے وعدے کاغذات میں ہی سمٹ کر رہ گئے ہیں۔
ویلفیئر پارٹی کرناٹک کے صدر ایڈووکیٹ طاہر حسین نے بتایا کہ صرف محکمہ ٹرانسپورٹ میں 176 ملازمین کوویڈ وبا کے دوران جاں بحق ہوئے تھے جن میں صرف سات افراد کو تھوڑی رقم دی گئی تھی اور وعدے کے مطابق کسی ایک بھی متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ نہیں دیا گیا ہے جو کہ افسوس کی بات ہے۔
مزید پڑھیں:۔یادگیر میں کورونا گائڈ لائنس کی خلاف ورزی
اس سلسلے میں ایڈووکیٹ طاہر حسین نے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد اپنی حکومت کے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ جاری کریں، بصورت دیگر ویلفیئر پارٹی متاثرین کے حق کے لئے کورٹ کا دروازہ کھکھٹائے گی۔