ہریانہ، چندی گڑھ اور دہلی میں مختلف مقامات پر دن کا درجہ حرارت معمول سے 5.1 ڈگری سیلسیس یا اس سے زیادہ درج کیا گیا۔
ویدربھ اور جھارکھنڈ کے زیادہ تر مقامات پر، ہماچل پردیش، مشرقی مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں کئی مقامات پر، راجستھان، اوڈیشہ اور مغربی مدھیہ پردیش کے بعض مقامات پر، پنجاب، مشرقی اتر پردیش، سوراشٹر اور کچھ میں مختلف مقامات پر، درجہ حرارت معمول سے 3.1 سے 5.0 ڈگری سیلسیس سے ذیادہ رہا۔
کونکن اور گوا کے زیادہ تر مقامات پر، اتراکھنڈ اور پہاڑی کرناٹک میں کئی مقامات پر، گجرات اور وسطی مہاراشٹر میں کچھ مقامات پر، مغربی اتر پردیش، آسام، میگھالیہ، تملناڈو، پدوچیری، کرائیکل، کیرالا اور ماہے میں مختلف مقامات پر درجہ حرارت معمول سے 1.6 سے 3.0 ڈگری سیلسیس سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔