پھٹی جینز پہننے کو وزیر ثقافت اوشا ٹھاکر نے غربت کی علامت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ' بھارتی ثقافت میں پھٹے کپڑے پہننا غربت کی علامت ہے۔ اوشا ٹھاکر نے کہا کہ میری دادی نانی کہا کرتی تھیں کہ پھٹے کپڑے پہننا فورا ترک کردینا چاہیے۔ بھارتی ثقافت میں پھٹے کپڑے پہننا ممنوع ہے۔ لہذا، جو بھی ثقافت اور روایت پر یقین رکھتا ہے۔ اسے پھٹے ہوئے کپڑے نہیں پہننے چاہئیں۔
آپ کو بتادوں کہ اتراکھنڈ کے سی ایم تیرتھ سنگھ راوت نے خواتین کو پھٹی جینز پہننے کے تعلق سے ایک متنازعہ بیان دیا تھا اور کچھ دنوں قبل وزیر ثقافت اوشا ٹھاکر نے بھی کہا تھا کہ' پھٹے ہوئے کپڑے پہننا برا ہے۔ اس سے قبل اوشا ٹھاکر اور وشواس سارنگ اتراکھنڈ کے سی ایم تیرتھ سنگھ کی حمایت کر چکے ہیں۔ وہیں اس تعلق سے کانگریس پارٹی کے سابق وزیر سججن سنگھ نے بی جے پی قائدین کی ذہنیت کو ایک گندی ذہنیت کا حامل قرار دیا تھا۔
ایک پروگرام کے دوران اتراکھنڈ کے وزیر اعلی نے کہا تھا کہ' اپنی تہذیب و ثقافت کو پس پشت ڈال کر نوجوان نے عجیب و غریب فیشن شروع کردیا ہے اور گھٹنوں پر پھٹی جینز پہن کر خود کو بڑے باپ کا بیٹا سمجھتے ہیں۔ مزید لڑکیاں بھی اس معاملے میں زیادہ پیچھے نہیں ہیں'۔