وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ 'انہیں توقع ہے کہ 130 کروڑ بھارتی امرت مہوتسو مناتے ہوئے ملک کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے مسلسل سخت محنت کرتے رہیں گے۔
وزیراعظم نے پیرکو سلسلے وارٹویٹ کرتے ہوئے کہا، 'ماہ اگست کے ساتھ ہی امرت مہوتسو کی شروعات ہوگئی ہے اور اس مہینے میں ہم نے ایسے کئی واقعات دیکھے ہیں جنہوں نے بھارتی کو خوش کردیا ہے۔ ریکارڈ تعداد میں ٹیکہ کاری ہوئی ہے اور جی ایس ٹی کے اونچے اعدادوشمار سے معاشی سرگرمی میں مضبوطی کے بھی اشارے ملے ہیں۔
ملک کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے سخت محنت کریں گے: مودی
سال 2021 میں آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر ملک میں امرت مہوتسو منایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Tokyo Olympics: پی وی سندھو کو اعلیٰ قائدین کی مبارکباد
ایک دیگر ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ 'پی وی سندھو نے تمغہ جیتا جس کی وہ حقدار بھی تھیں، ہم نے اولمپک میں مرد و خواتین ہاکی ٹیموں کی تاریخی کوشش بھی دیکھی۔ مجھے یقین ہے کہ 130 کروڑ بھارتی امرت مہوتسو کے انعقاد کے ساتھ بھارت کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے سخت محنت جاری رکھیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ سال 2021 میں آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر ملک میں امرت مہوتسو منایا جارہا ہے۔
(یو این آئی)