اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سدھو کا کردار سربراہ کا ہے، بات چیت سے تمام مسائل حل کریں گے: چنی - پنجاب کی خبریں

چرنجیت سنگھ چنّی نے کہا، انہوں نے سدھو سے آج صبح فون پر بات کی ہے اور جو بھی شکایات ہیں یا جو بھی مسائل انہوں نے اٹھائے ہیں وہ مل بیٹھ کر حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی سب سے پہلے ہے اور پارٹی کا ریاستی صدر ہونے کے ناطے سدھو کا سربراہ کا کردار ہے۔ سربراہ کو خاندان میں بیٹھ کر بات کرنی ہوتی ہے۔

سدھو کا کردار سربراہ کا ہے، بات چیت سے تمام مسائل حل کریں گے: چنی
سدھو کا کردار سربراہ کا ہے، بات چیت سے تمام مسائل حل کریں گے: چنی

By

Published : Sep 29, 2021, 7:35 PM IST

پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنّی نے کہا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کو جو بھی شکایات ہیں، وہ آج یا کل مل کر حل کی جائیں گی۔چنی نے کابینہ کے اجلاس کے بعد بدھ کو چندی گڑھ میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے سدھو سے آج صبح فون پر بات کی ہے اور جو بھی شکایات ہیں یا جو بھی مسائل انہوں نے اٹھائے ہیں وہ مل بیٹھ کر حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی سب سے پہلے ہے اور پارٹی کا ریاستی صدر ہونے کے ناطے سدھو کا سربراہ کا کردار ہے۔ سربراہ کو خاندان میں بیٹھ کر بات کرنی ہوتی ہے۔

اس کے ساتھ ہی سدھو نے میڈیا چینلز کے ساتھ بات چیت میں کہا ہے کہ وہ صرف وہی مسائل اٹھا رہے ہیں جن پر وعدے کرکے کانگریس ریاست میں اقتدار میں آئی تھی۔ یہ مسائل عوام کی امیدوں کے مطابق حل ہونا لازمی ہے اور وہ اپنے نقطہ نظر پر قائم ہے۔'میں نے کبھی بھی پارٹی ہائی کمان کو گمراہ نہیں کیا اور نہ ہی اب ہونے دوں گا۔' کہا جاتا ہے کہ سدھو ریاست کے نئے ڈائریکٹر جنرل پولیس کی تقرری، برہم موہندرا کو محکمہ بلدیات کا الاٹمنٹ اور ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے پر اے پی ایس دیول کی تقرری جیسے مسائل سے ناراض ہیں۔ دیول ریاست کے سابق ڈائریکٹر جنرل پولیس سُمید سنگھ سینی کے وکیل بھی رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پرگٹ سنگھ سمیت کئی کابینہ کے وزراء سدھو سے ملنے اور انہیں منانے کے لیے پٹیالہ گئے تھے۔ سدھو کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی صدر کے عہدے سے ان کے استعفیٰ سے پارٹی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ وہ یقینی طور پر ان سے بات کریں گے اور ان کا مقصد پارٹی اور حکومت کو ریاست کے عوام کی توقعات اور امنگوں کے مطابق ثابت کرنا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعلیٰ بننے کے بعد انہوں نے لوگوں کے مسائل جاننے اور ان کے حل کے لیے ریاست کے کئی علاقوں کے فوری دورے کیے ہیں اور اس دوران انہوں نے کانگریس کے تئیں ایک مثبت ماحول محسوس کیا ہے۔

دریں اثنا ، ذرائع کے مطابق ، کانگریس ہائی کمان نے ریاستی صدر کے عہدے سے سدھو اور رضیہ سلطانہ کے کابینہ وزیر کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد ریاستی کانگریس میں پیدا ہونے والی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے تمام مسائل کو ریاستی سطح پر حل کرنے کی ہدایات بھی دی ہیں۔ چنی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ، ہائی کمان نے غیر مطمئن لوگوں کو پیغام بھیجنے کا کام بھی کیا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details