پٹنہ : تیجسوی نے صاف طور سے کہا کہ ویسے تو مردم شماری ملکی پیمانے پر ہونا چاہیے تاکہ پتہ چل سکے کہ ہمارے ملک میں کس برادری کے کتنے لوگ ہیں اور ان کی معاشی حالت کیا ہے تاکہ حکومت انہیں دھیان میں رکھ کر اور ان کی ترقی کے لئے منصوبہ بنائیں۔ یہ ملک کے مفاد میں ہے۔ اس معاملے پر بہار کی تمام پارٹیاں متحد ہیں اور ابھی حالیہ دنوں میں ہی سبھی پارٹی کے نمائندوں کی ایک وفد اپنے مطالبات کو لیکر وزیراعظم سے ملاقات کرنے گئی تھی۔ اس وقت ہمیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ وزیر اعظم اس مسئلے پر از سر نو غور کریں گے۔
تیجسوی یادو نے کہا کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے پوچھے گئے سوال میں بتایا کہ وہ ذات پر مبنی مردم شماری نہیں کرا سکتی۔ یہ نہایت افسوس خبر ہے۔ مودی حکومت کو آخر کس چیز کا ڈر ہے، نہیں معلوم۔ تیجسوی یادو نے مزید کہا کہ ذات پر مبنی مردم شماری کے ساتھ مویشیوں کی گنتی بھی ضروری ہے تاکہ ان کی تعداد کا بھی اندازہ ہو سکے۔