اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

PM Modi In Himachal ہم پورے ملک میں تیز رفتار ترقی کے لیے پرعزم ہیں، مودی

وزیر اعظم مودی نے اپنی تقریر کو مقامی بلاس پوری زبان میں شروع کی اور کہا کہ انہیں ماں نینا دیوی اور مقامی دیوتا بجیا بابا (بابا نرسمہا دیو) کا پورا آشیرواد ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں تیز رفتار ترقی کے اپنے پر عزم ہیں۔PM Modi In Himachal

ہم پورے ملک میں تیز رفتار ترقی کے لیے پرعزم ہیں، مودی
ہم پورے ملک میں تیز رفتار ترقی کے لیے پرعزم ہیں، مودی

By

Published : Oct 5, 2022, 5:25 PM IST

Updated : Oct 5, 2022, 6:50 PM IST

بلاس پور (ہماچل پردیش): وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو ہماچل پردیش کے بلاس پور میں وجے دشمی تہوار کے موقع پر پورے ملک میں تیز رفتار ترقی کے اپنے پر عزم کو دہرایا۔ وزیر اعظم نے اپنی تقریر مقامی بلاس پوری زبان میں شروع کی اور کہا کہ انہیں ماں نینا دیوی اور مقامی دیوتا بجیا بابا (بابا نرسمہا دیو) کا پورا آشیرواد ملا ہے۔PM Modi In Himachal

اس موقع پر انہوں نے عام ہندوستانیوں اور خاص طور پر ہماچل پردیش کے لوگوں کو دسہرہ کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بعد میں شام کو کلو کا دورہ کریں گے اور لوگوں کے لئے بھگوان رام اور ماں ہڈمبا کا آشیرواد لیں گے۔

مودی 3,650 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کو ریاست کے عوام کے نام وقف کرنے کے بعد لوہنو میدان میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا، ’’آج ہمارے لیے فتح کا دن ہے کیونکہ بلاس پور ضلع کو تعلیم اور صحت کا دوہرا تحفہ ملا ہے اور یہ قابل ذکر ہے۔ بلاس پور میں ایمس ایک مختلف نوعیت کا ہوگا کیونکہ یہ ماحولیات پر مبنی اور فطرت دوست ہوگا۔ کانگریس پارٹی کا نام لیے بغیر ان پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت کے دوران وہ سنگ بنیاد رکھتے تھے اور پھر اسے بھول جاتے تھے، جب کہ بی جے پی سنگ بنیاد رکھتی ہے اور پھر اس وقت ہی بیٹھتی ہے جب کام مکمل ہو جائے اور اسے عوام کو وقف کردیا جائے۔

مودی نے کہا کہ پہلے لوگوں کو علاج کے لیے آئی جی ایم سی، شملہ اور ٹاٹا میڈیکل کالج پر انحصار کرنا پڑتا تھا یا پھر چندی گڑھ اور نئی دہلی جانا پڑتا تھا لیکن بلاس پور میں آٹھ نئے میڈیکل کالج اور ایمس کے کھلنے سے ضرورت مند لوگوں کو علاج کے لیے ریاست سے باہر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماچل اپنے جوانوں کی بہادری کے لیے جانا جاتا ہے، لیکن اب اس میں ایک نیا آئیڈیا شامل کیا جائے گا اور وہ ہے ایمس، بلاس پور جیسے طبی اداروں کے ذریعے جان بچانے کا۔

مودی نے کہا کہ آیوشمان بھارت اسکیم نے پورے ملک میں لوگوں کی جان بچانے میں اہم رول ادا کیا ہے اور 45 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے 3.60 لاکھ کروڑ لوگوں نے اس اسکیم کا فائدہ اٹھایا ہے۔ اگر یہ اسکیم نافذ نہیں ہوتی تو لوگوں کو اپنی جیب سے تقریباً نوے ہزار کروڑ روپے خرچ کرنے پڑتے لیکن اس اسکیم کے نفاذ سے جس کے تحت ایک شخص کو 5 لاکھ روپے تک کا مفت علاج ملتا ہے، لوگوں کی جان اور پیسہ دونوں بچ گئے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہماچل پردیش میں تقریباً 1.50 لاکھ لوگ اس اسکیم سے مستفید ہوئے ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ غریب اور متوسط ​​طبقے کے لوگوں کی مدد کے لیے اس طرح کی مزید اسکیمیں پائپ لائن میں ہیں اور آنے والے دنوں میں یہ حقیقت بن جائیں گی۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ جئے رام ٹھاکر اور ان کی ٹیم کو کورونا وبائی مرض سے مضبوطی سے لڑنے اور دوسری ریاستوں کے مقابلے 100 فیصد ویکسینیشن پروگرام مکمل کرنے کے لئے مبارکباد دی اور ملک میں پہلا مقام حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ وزیر اعلیٰ کی ذاتی مداخلت اور کوششوں سے ممکن ہوا ہے اور اس کے لیے وہ تعریف کے مستحق ہیں۔
ریاست میں 'بلک میڈیکل ڈرگ فارمز' کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماچل پردیش ان تین ہندستانی ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں یہ پارک قائم کیے جائیں گے۔ اس سے لاکھوں مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا اور اس طرح ان کی معاشی حالت تبدیل ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi inaugurated Bilaspur AIIMS وزیر اعظم مودی نے ہماچل پردیش میں بلاس پور ایمس کا افتتاح کیا

یو این آئی

Last Updated : Oct 5, 2022, 6:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details