مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور گورنر جگدیپ دھنکھر نے مشہور گلوکارہ لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کے گانے اگلے 15 دنوں تک ریاست کے مختلف مقامات پر بجائے جائیں گے۔ ریاستی حکومت نے پیر کو سرکاری دفاتر میں آدھے دن کے سوگ کا اعلان بھی کیا ہے۔
چھتیس گڑھ حکومت نے اتوار کو بھارت رتن لتا منگیشکر کے اعزاز میں دو دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔ معروف گلوکارہ کے اعزاز میں 6 اور 7 فروری کو تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم جھکا رہے گا۔ Tribute to Famous Singer Lata Mangeshkar