اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مرنے کے بعد مجھے دفنانے کے بجائے جلایا جائے: وسیم رضوی

وسیم رضوی نے اتوار کو ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور دنیا میں مجھے قتل کرنے اور میری گردن کاٹنے کی سازش کی جا رہی ہے اور اس پر انعام کی بات ہو رہی ہے۔ کیونکہ میں نے قرآن کی 26 آیات کو ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ میں کیس کیا تھا۔

wasim rizvi  Shia Waqf Board former chairman Wasim Rizvi  Wasim Rizvi made a will  Mahant Narasimha Nand Saraswati  lucknow news  up news  وسیم رضوی نے اپنی وصیت میں تدفین کے بجائے چتا پر جلانے کی خواہش کا اظہار کیا  گردن کاٹنے کی سازش  قرآن کی 26 آیات کو ہٹانے کو سپریم کورٹ میں چیلنج  شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی  ڈاسنا مندر کے مہنت نرسمہا نند سرسوتی
وسیم رضوی نے اپنی وصیت میں تدفین کے بجائے چتا پر جلانے کی خواہش کا اظہار کیا

By

Published : Nov 14, 2021, 9:19 PM IST

Updated : Nov 14, 2021, 11:02 PM IST

متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے اپنی وصیت کر دی ہے جس میں وسیم رضوی نے مرنے کے بعد تدفین کے بجائے چتا پر جلانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی رضوی نے اپنے وصیت میں اپنی چتا جلانے کا حق ڈاسنا مندر کے مہنت نرسنگھانند سرسوتی کو دیا ہے۔

وسیم رضوی نے اتوار کو ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور دنیا میں مجھے قتل کرنے اور میری گردن کاٹنے کی سازش کی جا رہی ہے اور اس پر انعام کی بات ہو رہی ہے، کیونکہ میں نے قرآن کی 26 آیات کو ہٹانے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

وسیم رضوی نے کہا کہ میرا جرم ہے کہ میں نے پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ پر کتاب لکھی ہے، اس لیے مسلمان مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں اور اعلان کیا ہے کہ مجھے قبرستان میں جگہ نہیں دیں گے۔

اس لیے میں نے وصیت لکھ کر انتظامیہ کو بھیج دی کہ مجھے مرنے کے بعد جلا دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری لاش کو لکھنؤ میں ہندو دوستوں کو دی جائے تاکہ وہ میری چتا کو جلا سکیں اور نرسمہا نند سرسوتی میری چتا کو آگ لگائیں۔

وسیم رضوی نے اپنی وصیت میں تدفین کے بجائے چتا پر جلانے کی خواہش کا اظہار کیا

مزید پڑھیں:۔wasim rizvi accused of rape : وسیم رضوی پر جنسی زیادتی کا الزام

قابل ذکر ہے کہ قرآن کی 26 آیات کو ہٹانے کے لیے کیس کرنے اور اب پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ پر متنازع کتاب لکھنے کی وجہ سے وسیم رضوی کے خلاف مسلم معاشرے میں شدید ناراضگی ہے۔

وسیم رضوی کے خلاف ملک بھر میں مسلم سماج کے لوگ احتجاج کر رہے ہیں اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ مسلم مذہبی رہنما بھی وسیم رضوی پر مسلسل ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

Last Updated : Nov 14, 2021, 11:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details