لکھنؤ: نفرت انگیز تقریر کی وجہ سے ہریدوار جیل سے عبوری ضمانت پر باہر آنے والے وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ وسیم رضوی کبھی یوپی شیعہ سنٹرل وقف بورڈ کا جئیرمین تھے، لیکن منگل کو جتیندر نارائن سنگھ تیاگی بننے کے بعد شیعہ وقف بورڈ سے باہر کر دیا گیا۔ اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہنے والے وسیم رضوی مذہب تبدیل کرنے کے بعد جیتندر نارائن سنگھ تیاگی بن گئے۔ تیاگی بننے کے بعد سے وسیم رضوی ایک کے بعد ایک مشکل میں پھنس رہے ہیں۔ منگل کو انہیں شیعہ وقف بورڈ سے باہر کا راستہ دکھایا گیا۔ Wasim rizvi alias jitendra narayan tyagi expelled from shia waqf board
Wasim Rizvi Expelled From Shia Waqf Board: وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن سنگھ تیاگی، شیعہ وقف بورڈ کی رکنینت سے برخاست
وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کی مشکلات میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے، داراصل وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کو شیعہ وقف بورڈ کی رکنینت سے برخاست کردیا گیا ہے۔Wasim Rizvi Expelled From Shia Waqf Board
مزید پڑھیں:۔ Wasim Rizvi Slept On Road: وسیم رضوی عرف جتیندر سنگھ تیاگی فٹ باتھ پر زندگی گزارنے پر مجبور
گزشتہ سال متولی کوٹہ سے تعلق رکھنے والے وسیم رضوی کو یوپی شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کا رکن مقرر کیا گیا تھا۔ ساتھ ہی، وقف ایکٹ 1995 (1995 کا ایکٹ نمبر 43) کے سیکشن 16 کی شق (e) کی ذیلی دفعہ (a) کے پروویژن کے مطابق وہ اب بورڈ کے رکن نہیں ہیں۔ مذہب تبدیل کرنے کے بعد وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن تیاگی کی رکنیت بھی ختم کر دی گئی ہے۔ وسیم رضوی چار مرتبہ شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔