اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'وسیم رضوی اسلام دشمن طاقتوں کا آلہ کار' صدر انجمن شرعی شیعان - wasim-rizvi-a-agent-of-anti-islamic-forces-said-aaga-syed-hasan

آغا سید حسن نے کہا کہ وسیم رضوی کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے تاکہ اس کی فتنہ انگیزی کو روکا جا سکے۔

'وسیم رضوی اسلام دشمن طاقتوں کا آلہ کار'
'وسیم رضوی اسلام دشمن طاقتوں کا آلہ کار'

By

Published : Jun 1, 2021, 8:02 AM IST

جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعان کے صدر آغا سید حسن الموسوی نے وسیم رضوی کی طرف سے توہینِ قرآن کی نت نئی حرکات کو فتنہ انگیز قرار دیتے ہوئے سرکار سے اس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

آغا سید حسن نے کہا کہ وسیم رضوی کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے تاکہ اس کی فتنہ انگیزی کو روکا جا سکے۔

آغا سید حسن نے وسیم رضوی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے شدید ردعمل کے باوجود اس نے ایک بار پھر توہین قرآن کے حوالے سے جو حرکت انجام دی ہے. اس سے ایک بار پھر یہ خیال تقویت پارہا یے کہ وسیم رضوی کو اسلام اور مسلم دشمن کسی بڑی سازش کے لئے ایک آلہ کار کی حیثیت سے استعمال کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ وسیم رضوی حدیں پار کررہا ہے جو نا قابلِ برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسیم رضوی کو مسلم مخالف کارروائی سے باز رکھنے کے لئے حکومت ہند سے راست کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ وسیم رضوی کے خلاف ملک کے مختلف حصوں سے مذمتی بیانات جاری کئے جارہے ہیں۔ گزشتہ روز ہی مجلس علماءِ ہند کے اراکین نے بھی مذمتی بیان جاری کئے تھے۔ ہر کوئی وسیم رضوی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details