سب ڈویژن رامسو کے مقامی لوگوں نے اپنے مقامی افسر برانچ مینیجر امت گپتا کو شاندار اور خوش اسلوبی کے ساتھ الوداع کیا ہے۔ تقریب کے دوران مقامی لوگوں نے برانچ مینیجر امت گپتا کو پھولوں کی مالا پہنا کر والہانہ طریقہ کے ساتھ الوداع کیا۔
مقامی افراد نے ان کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ امت گپتا عرصہ دراز سے بطور جموں کشمیر بینک برانچ مینیجر رامسو کے عہدے پر فائز رہے جنہوں نے اپنی نوکری کا فریضہ ایمانداری، دیانتداری اور محنت و لگن کے ساتھ انجام دیا اور ہر وقت لوگوں کی مدد کرنے میں پیش پیش رہے۔