پاکستان کے سابق تیز گیند باز وقار یونس نے ٹویٹر پر متنازعہ ریمارکس پر معافی مانگی اور واضح کیا کہ اس وقت پرجوش ماحول میں یہ ایک غیر ارادی غلطی تھی۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھاکہ“اس پرجوش ماحول میں میں نے کچھ ایسا کہا جو میں کہنا نہیں چاہتا تھا، جس سے بہت سے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی۔ میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں، میرا ارادہ ایسا ہرگز نہیں کرنے کا تھا، یہ ایک غیر ارادی غلطی تھی۔ کھیل ذات، رنگ یا مذہب سے قطع نظر لوگوں کو متحد کرتا ہے۔ "
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی۔ 20 ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ کے بعد کیے گئے اس تبصرے نے پوری دنیا کے کھیلوں کے شائقین کو مایوس کیا تھا۔ وقار نے ایک پاکستانی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ 'بابر اعظم اور محمد رضوان نے جس طرح سے بیٹنگ کی اور ان کے چہرے کے تاثرات حیرت انگیز تھے۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ رضوان نے جو کیا، ماشااللہ، اس نے ہندوؤں سے گھری زمین پر نماز پڑھی، واقعی میرے لیے خاص تھی۔ "