ای ٹی وی بھارت نے آج ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی۔ ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینے پر اس کی کوریج کو نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ ای ٹی وی بھارت کو وان افرا جنوبی ایشین ڈیجیٹل میڈیا ایوارڈز 2020 کے ذریعہ نیوز لٹریسی کیٹیگری میں بہترین پروجیکٹ کے لئے دیا گیا ہے۔
ڈیجیٹل تقسیم، شہری علاقوں میں رہنے والے متمول اور متوسط طبقے کے مقابلے میں پسماندہ، غریب اور دیہی عوام کے مابین بڑھتے ہوئے فرق کو ظاہر کرتی ہے۔
کووڈ-19، بحران کے وقت آن لائن تعلیم کے پھیلاؤ کا ایک بڑا ذریعہ بن کر ابھرا۔ لیکن اس کا فائدہ معاشرے کے نچلے طبقے تک نہیں پہنچ سکا۔ یونیسکو نے 2020 کے اپنے مطالعے میں بتایا کہ کووڈ بحران کے دوران 60 فیصد سے زیادہ طلبہ متاثر ہوئے۔ عوامی نظام تعلیم پر اعتماد میں کمی واقع ہوئی۔
اس عرصے کے دوران طلباء نے جن قسم کے بحرانوں کا سامنا کیا ان کو نمایاں کیا گیا۔ نیز ان نکات کی بھی نشاندہی کی گئی جس کی وجہ سے ان لوگوں تک آن لائن تعلیم تک رسائی یقینی نہیں بن سکی۔
ان تکنیکی رکاوٹوں کو کیسے دور کیا جاسکتا ہے اور ریاستوں اور نجی شراکت داروں کو کس طرح تیاری کرنی چاہئے، ای ٹی وی بھارت نے اسے نمایاں طور پر اٹھایا۔ اس کے مثبت نتائج ملک کے بیشتر علاقوں میں دیکھے گئے۔ صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے ریاستی انتظامیہ اور نجی شعبہ آگے آئے۔
سب سے بڑا ڈیجیٹل نیٹ ورک ہونے کے ناطے ای ٹی وی بھارت ملک کے ہر خطے سے خبریں جمع اور شائع کرتا ہے۔ ہمارا نیٹ ورک لوگوں کی آواز کو نمایاں طور پر اٹھا رہا ہے۔ یہ ایوارڈ ہماری کاوشوں کا اعتراف ہے کہ کیسے ای ٹی وی بھارت نے ڈیجیٹل میڈیا اور موبائل کو معلومات کے پھیلاؤ کے لئے اپنا وسیلہ منتخب کیا۔
ای ٹی وی بھارت 13 زبانوں میں خبریں شائع کرتا ہے۔