اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بارہمولہ: مناسب قیمت نہ ملنے سے اخروٹ کے کاشتکار اور تاجر پریشان - جموں و کشمیر

کسانوں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ رواں سال اخروٹ کی فصل اچھی ہے لیکن منڈیوں میں قیمت بہت کم ہے، اگرچہ ہم اپنی فصل کو جموں کی منڈیوں میں فروخت کرنے کے لئے لے جاتے ہیں تاہم ہمیں وہاں کوئی معقول قمیت نہیں ملتی ہے۔

اخروٹ کے کاشتکار پریشان
اخروٹ کے کاشتکار پریشان

By

Published : Sep 23, 2021, 9:59 AM IST

جموں و کشمیر میں سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی اخروٹ کی فصل تیار ہو جاتی ہے۔ یہ خشک میوہ لوگوں کے روزگار کا ایک بڑا ذریعہ ہے تاہم رواں برس اس کاروبار سے جڑے لوگ خوش نظر نہیں آ رہے کیونکہ انہیں پھل کی مناسب قیمت نہیں مل رہی ہے۔اخروٹ کا کاروبار پورے جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر ہوتا ہے۔

اخروٹ کے کاشتکار پریشان

اخروٹ کی پیداوار زیادہ تر کشمیر کے بالائی علاقوں میں کثرت سے ہوتی ہے۔جموں و کشمیر کے ضلع بارامولہ کے سرحدی قصبے اوڑی اور بونيار کے کسان پریشان ہیں، ان کا کہنا ہے کہ رواں سال اخروٹ کی فصل اچھی ہوئی ہے لیکن منڈیوں میں قیمت بہت کم ہے جس کی وجہ سے ان کو کافی نقصان اٹھانا پڑھ رہا ہے۔

کسانوں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ رواں سال اخروٹ کی فصل اچھی ہے لیکن منڈیوں میں قیمت بہت کم ہے، اگرچہ ہم اپنی فصل کو جموں کی منڈیوں میں فروخت کرنے کے لئے لے جاتے ہیں تاہم ہمیں وہاں کوئی معقول قمیت نہیں ملتی ہے۔

پزید پڑھیں:۔اننت ناگ: وادی میں اخروٹ توڑنے کا سیزن عروج پر، تاجر پریشان

وہیں جموں و کشمیر انتظامیہ بھی اس کاروبار کی جانب توجہ نہیں دے رہی ہے، جس کی وجہ سے کاروباریوں کو نقصان برداشت کرنا پڑتا رہا ہے۔

ایک تاجر کریم احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال اخروٹ کی قیمت بہت ہی کم ہے، یہاں پر جتنے بھی تاجر ہیں۔ ان کو نقصان ہو رہا ہے اور وہ سڑکوں پر آگئے ہیں اور آدھے تاجروں پر بینکوں کا قرض ہے۔ اس کا انٹرسٹ دن بدن بڑھ رہا ہے۔

تاجر عبدالقیوم نے کہا کہ پھل کی قیمت کم ہونے سے ہمیں کافی نقصان ہو رہا ہے، ہم مرکزی حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ منڈیوں میں پھل کی قیمت درست کریں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details