نئی دہلی: نائب صدر جمہویہ جگدیپ دھنکھر نے دسہرہ کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ دھنکھر نے دسہرہ سے پہلے منگل کی شام کو یہاں جاری پیغام میں کہا کہ برائی پر اچھائی کی جیت کی علامت دسہرہ، مذہب میں ہماری عقیدت کو اور مضبوط کرتا ہے۔ یہ تہوارسچائی، انصاف، رحم، ہمدردی، فرض اور ہمت جیسے بھگوان رام کے کارناموں کو یاد کرنا اور ان سے سبق لینے کا ہے۔ VP Dhankhar GreetsPres People eve of Dussehra
انہوں نے کہا، 'پورے بھارت میں رسم و رواج اورخوشی کے ساتھ منائے جانے والا تہوار، دسہرہ کے موقع پرعوام کو دلی مبارکباددیتا ہوں۔ میری دعا ہے یہ تہوار ملک میں امن، چین، خوشحالی اور سلامتی لائے۔'