نئی دہلی: ٹیکسٹائل کی مرکزی وزارت 28 نومبر 2022 کو سال 2017، 2018 اور 2019 کے لئے ماسٹر دستکاروں کو شلپ گرو اور قومی ایوارڈز کا اہتمام کرے گی۔ نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ ایوارڈ تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ ٹیکسٹائل، امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل تقریب کی صدارت کریں گے۔ VP to confer Shilp Guru and National Awards
ریل اور ٹیکسٹائل کی وزیر مملکت محترمہ درشنا وکرم جردوش تقریب کی اعزازی مہمان ہوں گی۔دستکاری کے فروغ کے کمشنر کا دفتر سال 1965 سے ماسٹر دستکاروں کے لیے قومی ایوارڈز کی اسکیم کو نافذ کر رہا ہے اور 2002 میں شلپ گرو ایوارڈز کا آغاز کیا گیا تھا۔ یہ ایوارڈ ہر سال دستکاری کے نامور ماسٹر دستکاروں کو پیش کیے جاتے ہیں جن کے کام اور لگن نے نہ صرف ملک کی خوشحالی اور متنوع دستکاری کی وراثت کے تحفظ کے لئے بلکہ مجموعی طور پر دستکاری کے شعبے کی بحالی کے لئے بھی تعاون دیا ہے۔