اننت ناگ:دنیا بھر کے ساتھ ساتھ ہمارے ملک بھارت میں بھی کھیل کود کو فروغ دینے کے لئے مختلف محکموں اور مختلف اسکیموں کی تحت متعدد پروگرامز منعقد ہوتے رہتے ہیں۔ دارصل کھیل نہ صرف تفریح کا ایک ذریعہ ہیں بلکہ یہ زندگی کے مختلف شعبوں میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے ذریعہ مخلتف ممالک کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ اقوام عالم کے درمیاں قربت بڑھتی ہے اور لوگوں کے درمیان تعاون کا جذبہ پیدا پوتا ہے۔ اسی سلسلے میں ملک کی دیگر ریاستوں کے ساتھ ساتھ کشمیر میں بھی کرکٹ کو پہلی ترجیح دی جاتی ہے کیونکہ کرکٹ کو کھیلوں کا بادشاہ مانا جاتا ہے۔ لیکن کرکٹ کے ساتھ ساتھ کشمیر میں دیگر کھیلوں کے شائقین میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ Volleyball Tournament Held In Anantnag
جس کی مثال اننت ناگ کے ہرناگ علاقے میں دیکھنے کو ملا۔ جہاں مقامی نوجوانوں نے ایک والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔ جس کو دیکھنے کے لیے علاقے کے ہزاروں شائقین موجود رہے. ہرناگ کھنہ بل میں جاری والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ پنجاب اور کشمیر کے درمیان کھیلا گیا اور اس میچ کو دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں شائقین موجود رہے۔ شائقین کی اتنی بڑی تعداد ضلع میں پہلی بار دیکھنے کو ملی ۔ اس چھوٹے سے اسٹیڈیم میں والی بال کے اتنے شایقین کی موجودگی اس بات کا اشارہ کر رہی کہ کرکٹ کے علاوہ یہاں کے نوجوان دیگر کھیلوں میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں تاہم نوجوانوں کو ایک اچھے پلیٹ فارم کی ضرورت ہے۔ Volleyball tournament played between punjab and kashmir