اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

’ووکل فار لوکل‘ بابائے قوم اور مجاہدین آزادی کیلئے بہترین خراج تحسین: مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ’ووکل فار لوکل‘ کے تحت مقامی مصنوعات کو فروغ دینا بابائے قوم مہاتما گاندھی اور آزادی کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر دینے والے مجاہدین آزادی کے لیے بہترین خراج تحسین ہوگا۔

'Vocal for Local' is the best tribute to the father of the nation and Freedom fighters: Modi
’ووکل فار لوکل‘ بابائے قوم اور مجاہدین آزادی کیلئے بہترین خراج تحسین: مودی

By

Published : Mar 12, 2021, 12:57 PM IST

Updated : Mar 12, 2021, 1:02 PM IST

نریندر مودی نے یہ بات جمعہ کو ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے تحت منائی جانے والی مختلف تقریبات کے افتتاح سے قبل ایک ٹویٹر پیغام میں کہی۔

انہوں نے کہا’’آج کا امرت مہوتسو پروگرام سابرمتی آشرم سے شروع ہوگا، جہاں سے دانڈی یاترا کا آغاز ہوا تھا۔ اس یاترا نے بھارتی عوام میں فخر اور خود انحصاری کے جذبات کو ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ مقامی مصنوعات کو فروغ دینا بابائے قوم اور مجاہدین آزادی کو ایک حقیقی خراج تحسین ہوگا۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کوئی بھی مقامی پروڈکٹ خریدیں اور اس کی تصویر سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ ووکل فار لوکل کے ساتھ لگائیں۔ سابرمتی آشرم میں مگن نواس کے قریب چرکھا رکھا جائے گا۔ یہ کتائی والا پہیہ خود کفالت سے متعلق ہر ایک ٹویٹ کے ساتھ ایک رواؤنڈ مکمل کرے گا۔ یہ عوامی تحریک کے لئے سرچشمہ کے طور پر کام کرے گا۔‘‘

قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزیر اعظم آج احمد آباد میں سابرمتی آشرم سے پد یاترا (آزادی مارچ) کو پرچم کشائی کریں گے اور آزادی کا امرت مہوتسو کے افتتاحی پروگراموں کا آغٓاز کریں گے۔ وہ آزادی کے امرت مہوتسو سے متعلق متعدد ثقافتی اور ڈجیٹل پروگراموں کا افتتاح کے ساتھ سابرمتی آشرم میں موجود لوگوں سے خطاب بھی کریں گے۔

یو این آئی

Last Updated : Mar 12, 2021, 1:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details