گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں مکھیا تبسم پروین کے شوہر محمد وکیل کا رقص کے دوران فائرنگ کرتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ واقعہ ضلع گیا ہیڈ کوارٹر سے قریب 30 کلومیٹر دور نیمچک بتھانی کا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ سفید لنگی اور سفید بنیان میں ملبوس شخص مقامی مکھیا تبسم پروین کا شوہر بتایا جارہا ہے۔Mukhya's husband firing during dance in gaya
دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مکھیا کا شوہر نشے کی حالت میں تھا اور اس نے رقص کے دوران بندوق سے اتنی گولیاں چلائیں کہ شامیانہ میں سراخ ہوگیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ یہ معاملہ گیا ضلع ہیڈکوارٹر سے تیس کلومیٹر دور نیمچک بتھانی تھانہ علاقے کا ہے۔ اطلاع کے مطابق سرین پنچایت کے مکھیا کے شوہر ضلع کے نیمچک بتھانی بلاک میں ایک پروگرام میں شرکت کرنے کے لئے گئے ہوئے تھے۔
یہ پروگرام مجہولی گاؤں میں منعقد کیا گیا تھا، جہاں مکھیا کے شوہر کا آبائی گھر بھی ہے۔ اس پروگرام میں رَقّاصاؤں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ مکھیا کے شوہر نے اسٹیج پر خوب رقص کیا، جب رقاصہ نے اسٹیج پر رقص شروع کیا تو مکھیا کے شوہر نے فائرنگ شروع کردی۔ جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔