اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Videography Survey At Gyanvapi Mosque: گیان واپی مسجد کا ویڈیو سروے شروع - گیانواپی مسجد کمپلیکس کا ویڈیو گرافی سروے

وارانسی میں گیان واپی مسجد کمپلیکس کا ویڈیو گرافی سروے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان آج صبح شروع ہوگیا۔ ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ تمام مجاز افراد موقع پر پہنچ گئے اور سروے کا کام شروع ہوگیا ہے۔ Videography Survey At Gyanvapi Mosque

گیان واپی مسجد کا ویڈیو سروے شروع
گیان واپی مسجد کا ویڈیو سروے شروع

By

Published : May 14, 2022, 10:01 AM IST

وارانسی میں گیان واپی مسجد کمپلیکس کا ویڈیو گرافی سروے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ہفتہ کی صبح شروع ہوگیا۔ مسجد کی انتظامی کمیٹی نے کہا ہے کہ وہ عدالت کے احکامات کے مطابق سروے ٹیم کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔ وارانسی کے ضلع مجسٹریٹ کوشل راج شرما نے بتایا کہ تمام مجاز افراد، جن میں فریقین، ان کے وکلا، کورٹ کمشنر اور ویڈیو گرافر شامل ہیں جو موقع پر پہنچ گئے اور سروے کا کام شروع ہوگیا ہے۔ Videography survey resumes at Gyanvapi mosque in Varanasi

یہ مسجد مشہور کاشی وشوناتھ مندر کے قریب واقع ہے جب کہ مقامی عدالت ایک گروپ کی جانب سے پوجا کی اجازت مانگتے ہوئے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کررہی ہے۔ گزشتہ روز تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی تھی اور امن و امان کی بحالی میں تعاون کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ وہیں وارانسی کے پولس کمشنر اے ستیش گنیش نے بھی بتایا کہ سروے کا کام شروع ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Controversial Statements Against Aligarh Masjid: علیگڑھ جامع مسجد کے خلاف ہندو شدت پسند تنظیموں کے رہنماؤں کا متنازعہ بیان

گزشتہ جمعرات کو ڈسٹرکٹ سول کورٹ کے جج روی کمار دیواکر نے اجے کمار مشرا کو تبدیل کرنے کے لیے مسجد کمیٹی کی جانب سے کی گئی درخواست کو مسترد کر دیا تھا جنہیں سروے کے لیے ایڈووکیٹ کمشنر مقرر کیا گیا تھا۔ جج نے سروے میں کمشنر کی مدد کے لیے دو مزید وکیلوں کو مقرر کرتے ہوئے منگل تک سروے کو مکمل کرلینے کی ہدایت دی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details