اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Aligarh MP Viral Video علی گڑھ رکن پارلیمنٹ کی اے ایم یو وی سی سے بات کرتے ہوئے ویڈیو وائرل - علی گڑھ کے رکن پارلیمنٹ کا ویڈیو

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں علی گڑھ کے رکن پارلیمنٹ ٹیلی فون پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے 'اللہ اکبر کے نعرے لگانے والے طالب علم کو معطل اور ایف آئی آر درج کرنے کے حکم دیتے نظر آرہے ہیں۔

اے ایم یو وائس چانسلر سے بات کرتے ہوئے علی گڑھ کے رکن پارلیمان کی ویڈیو وائرل
اے ایم یو وائس چانسلر سے بات کرتے ہوئے علی گڑھ کے رکن پارلیمان کی ویڈیو وائرل

By

Published : Jan 30, 2023, 4:16 PM IST

Updated : Jan 30, 2023, 4:44 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخی عمارت اسٹریچی ہال میں یوم جمہوریہ تقریب کے بعد کی ایک ویڈیو 26 جنوری سے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی تھی جس میں این سی سی کے کیڈٹس دیگر نعروں کے ساتھ 'نعرے تکبیر اللہ اکبر کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ وہیں اس کے بعد اب سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں علی گڑھ کے رکن پارلیمنٹ ٹیلی فون پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے 'اللہ اکبر کے نعرے لگانے والے طالب علم کو معطل اور ایف آئی آر درج کرنے کے حکم دیتے نظر آرہے ہیں۔

علی گڑھ رکن پارلیمنٹ کی اے ایم یو وی سی سے بات کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

وائرل ویڈیو میں رکن پارلیمنٹ ستیش گوتم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی تاریخی عمارت اسٹریچی ہال پر یوم جمہوریہ تقریب کے بعد این سی سی کیڈٹس کے ذریعے لگائے گئے دیگر نعروں کے ساتھ اللہ ہو اکبر کے نعرے لگانے والے طالب کو فوری طور پر معطل اور یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی کے ذریعے ایف آئی آر درج کروانے کے حکم دیتے نظر آرہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں ستیش گوتم کہتے نظر آریے ہیں کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر کوئی طالب علم ایسے نعرے کیسے لگا سکتا ہے، وائرل ویڈیو میں طالب علم کی شناخت واضح ہے، اس معاملے میں جانج کی گنجائش ہی نہیں ہے اگر آپ سے اس کی شناخت نہیں ہو رہی ہے تو میں آپ کو شناخت کرکے بتا سکتا ہو، میں اپنی انتظامیہ کی ٹیم بھیج سکتا ہوں، اس لئے آج ہی کروائی نظر آنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: AMU Viral Video اے ایم یو وائرل ویڈیو پر طلباء کا ردعمل

واضح رہے اے ایم یو میں یوم جمہوریہ کی تقریب کے بعد کی ایک ویڈیو (جس میں این سی سی کیڈٹس کے ذریعے دیگر نعروں کے ساتھ اللہ اکبر کے نعرے لگائے جانے والی) سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سے ہی علی گڑھ رکن پارلیمنٹ سمیت دیگر ہندوادی لیڈران علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اور نعرے لگانے والے طالب علم کے خلاف بیانات جاری کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ نے 27 جنوری کو ہی نعرے لگانے والے انڈر گریجویشن کے طالب علم کو معطل کردیا تھا۔

Last Updated : Jan 30, 2023, 4:44 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details