اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نائب صدر وینکیا نائیڈو نے تقسیم کرنے والی طاقتوں کے خلاف لڑنے کی اپیل کی - بھارت کی روحانیت

نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے ہفتے کے روز لوگوں سے ان تقسیم کرنے والی طاقتوں کے خلاف لڑنے کی اپیل کی جو معاشرہ کو مذہب، علاقہ، زبان، ذات، پنتھ یا رنگ کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتی ہیں۔

نائب صدر وینکیا نائیڈو نے تقسیم کرنے والی طاقتوں کے خلاف لڑنے کی اپیل کی
نائب صدر وینکیا نائیڈو نے تقسیم کرنے والی طاقتوں کے خلاف لڑنے کی اپیل کی

By

Published : Sep 4, 2021, 11:03 PM IST

نائب صدر نے شری اروندو کی زندگی پر فوٹو نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد اروندو انٹرنیشنل اسکول، حیدرآباد کے طلبا اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے زور دیکر کہا کہ بھارت کے مستقبل کی عظمت کے لئے تمام اختلافات کو ختم کرنا ضروری ہے۔ ملک کی آزادی کے 75ویں سال میں ہر ایک بھارتی کو ہمارے تنوع معاشرہ میں اتحاد اور ہم آہنگی کو مزید مضبوط کرنے کا عزم کرنا چاہئے۔

مذہب کے مثبت پہلووں پر روشنی ڈالتے ہوئے نائیڈو نے کہاکہ اگر کوئی اپنے مذہب پر سچے جذبہ سے عمل کرتا ہے تو کوئی مذہبی لڑائی نہیں ہوگی۔

بھارت کی روحانیت کے لئے سری اروندو کے وزن کا اعادہ کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہاکہ بھارت کے روحانی علم کے بھر پور ورثہ کے تناظر میں دوبارہ بیداری کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیچرز ڈے کے موقع پر صدرجمہوریہ کا اساتذہ کو پیغام

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details