ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

رام روحانیت اور اخلاقیات کا مرکز ہیں: نائیڈو - اردو نیوز

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے رام نومی کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ شری رام قوم کی روحانیت اور اخلاقیات کا مرکز ہیں۔

vice president m venkaiah naidu
نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو
author img

By

Published : Apr 21, 2021, 11:47 AM IST

نائب صدر نے بدھ کے روز رام نومی کے موقع پر یہاں جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ پرشوتم شری رام بھارتی ثقافت اور ادب کی علامت اور ملک کے اخلاقی اور روحانی شعور کا مرکز ہیں۔ شری رام ایک جامع انصاف پسند معاشرے کے علمبردار ہیں، ان کی قائم کردہ مریادہ ابدی اور ازلی ہیں۔

انہوں نے کہا ’’ملک کے عوام کو مریادہ پُرشوتم شری رام کے یوم پیدائش، رام نومی کی دلی مبارکباد‘‘۔

نائب صدر نے کہا کہ رام اچھائی، ہمت اور ہمدردی کی علامت ہیں۔ رام نومی کا تہوار مریادہ پرشوتھم بھگوان رام کی مثالی زندگی کو یاد دلاتا ہے اور انہیں ان کے دکھائے ہوئے اچھائی کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتا ہے۔ یہ تہوار ہم سب کو اپنے کنبہ، معاشرے اور ملک کے تئیں اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کی یاد دلاتا ہے۔

مزید پڑھیں:

رمضان المبارک کی مناسبت سے وزیراعظم کا پیغام

انہوں نے کہا ’’میری تمنا ہے کہ اس تہوار سے ہماری زندگی میں خوشی اور سکون آئے، ہم بھگوان رام کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنے اور ان کے ذریعہ قائم کردہ آدرشوں سے دنیا کی تخلیق کریں‘‘۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details