اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Constitution Day: 'آئینی اداروں میں خلل اندازی آئینی حدود کے خلاف'

یوم آئین Constitution Day کے موقع پر نائب صدرجمہوریہ نائیڈو Vice-President Venkaiah Naidu نے کہا کہ آئین نے ملک کو ایک جمہوری ری پبلک کے طور پر قبول کیا ہے۔ پارلیمنٹ اور اسمبلی کارروائی میں بار بار روکاوٹ پیدا کرنا ان آئینی اداروں کو غیر فعال بناتی ہے۔

نائب صدرجمہوریہ نائیڈو
نائب صدرجمہوریہ نائیڈو

By

Published : Nov 26, 2021, 8:51 PM IST

پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں بڑھتی ہوئی رکاوٹوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا Vice-President and Chairman of Rajya Sabha M Venkaiah Naidu نائیڈو نے جمعہ کو کہا کہ ملک کے قانون ساز اداروں کو مکالمہ اور مباحثہ کے جذبے سے چلایا جانا چاہئے اور مسلسل رکاوٹوں سے ان آئینی اداروں کو غیر فعال نہیں بنایا جانا چاہئے۔

یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے سنٹرل ہال Central Hall of Parliament میں یوم آئین Constitution Day کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائیڈو نے کہا کہ آئین نے ملک کو ایک جمہوری ری پبلک کے طور پر قبول کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین ان اقدار، عقائد اور نظریات کی دستاویز ہے، جس میں بھائی چارے کے جذبے سے سب کے لیے انصاف، آزادی اور مساوات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ملک کے اس آئین میں ملک کے اتحاد کی توسیع و تقویت کی دعوت دی گئی ہے۔

بار بار رکاوٹوں کی وجہ سے غیر فعال قانون ساز اداروں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نائیڈو نے نشاندہی کی کہ ایوان کی پیداواری صلاحیت، جو گزشتہ عام انتخابات سے قبل 2018 میں اپنی کم ترین سطح 35.75 فیصد تک پہنچ گئی تھی، وہ گزشتہ 254ویں سیشن میں اور نیچے گر کر 29.60 فیصد تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں:72nd Constitution Day: یوم آئین کے موقع پر پارلیمنٹ میں تقریب

نائب صدر جمہوریہ نے تمام متعلقہ افراد سے کہا کہ وہ قانون ساز اداروں کواس طرح غیر فعال بنائے رکھنے پر سنجیدگی سے غورکریں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں اس وقت کی حکومت کی حمایت کی صورت عوامی رائے کا اظہار میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی رائے کی قبولیت ہی قانون ساز اداروں کی رہنمائی کرتی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details