پھنوم پنہ (کمبوڈیا): نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ اتوار کے روز 17ویں مشرقی ایشیا سمٹ میں شرکت کرنے والے ہیں جس میں آسیان کے دس رکن ممالک اور آٹھ ڈائیلاگ پارٹنرز شامل ہورہے ہیں۔ ایسٹ ایشیا سمٹ انڈو پیسیفک کے تزویراتی مذاکرات کا سب سے بڑا پلیٹ فورم ہے آسیان کے دس رکن ممالک میں برونائی دارالسلام، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤ پی ڈی آر، ملیشیا، میانمار، سنگاپور، تھائی لینڈ، فلپائن اور ویتنام شامل ہیں اور اس کے آٹھ ڈائیلاگ پارٹنرز ہندوستان، چین، جاپان، جمہوریہ کوریا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، امریکہ اور روس ہیں۔East Asia Summit in Cambodia
ایسٹ ایشیا سمٹ واحد قائد کی لیڈرشپ والا فورم ہے جس میں ہند-بحرالکاہل خطے کو درپیش سیاسی، سکیورٹی اور اقتصادی چیلنجوں پر بات چیت کی جاتی ہے۔ نزدیکی علاقائی تعاون کو آگے بڑھانے میں اس کا اہم کردار ہوتاہے۔ 16ویں مشرقی ایشیا سربراہی اجلاس27 اکتوبر 2021 کو برونائی دارالسلام کی زیر صدارت میں کورونا وائرس کی عالمی وباء کی وجہ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہوئی تھی۔
East Asia Summit نائب صدر جمہوریہ آج آسیان کی مشرقی ایشیا سمٹ میں شرکت کریں گے - 17ویں مشرقی ایشیا سمٹ
نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ اتوار کے روز 17ویں مشرقی ایشیا سمٹ میں شرکت کرنے والے ہیں جس میں آسیان کے دس رکن ممالک اور آٹھ ڈائیلاگ پارٹنرز شامل ہورہے ہیں۔ ایسٹ ایشیا سمٹ واحد قائد کی لیڈرشپ والا فورم ہے جس میں ہند-بحرالکاہل خطے کو درپیش سیاسی، سکیورٹی اور اقتصادی چیلنجوں پر بات چیت کی جاتی ہے۔ نزدیکی علاقائی تعاون کو آگے بڑھانے میں اس کا اہم کردار ہوتاہے۔East Asia Summit in Cambodia
Etv Bharat