اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Bhai Dooj 2022 نائب صدر دھنکھڑ نے بھائی دوج کی مبارکباد پیش کی - بھائی دوج 2022

نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے بھائی دوج کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے ہم وطنوں سے خواتین کے لیے محفوظ ماحول بنانے کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی بھائی دوج کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 27, 2022, 5:14 PM IST

نئی دہلی: نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے بھائی دوج کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے ہم وطنوں سے خواتین کے لیے محفوظ ماحول بنانے کی اپیل کی ہے۔ جمعرات کو بھائی دوج کے موقع پر یہاں جاری ایک پیغام میں مسٹر دھنکھڑ نے کہا، 'بھائی دوج ،بھائیوں اور بہنوں کے درمیان اٹوٹ اور خوبصورت رشتوں کا تہوار ہے۔ نائب صدر دھنکھڑ نے کہا، 'ہمیں اس موقع پر خواتین کے لیے ایسا ماحول بنانے کا عزم کرنا چاہیے جس میں وہ بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور طریقے سے استعمال کرسکیں۔'

دوسری جانب وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی بھائی دوج کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایک ٹویٹ میں لکھا، 'آپ سب کو بھائی دوج کی بہت بہت مبارکباد۔ بھائی-بہن کے بے پناہ پیار اور غیر متزلزل بھروسے کی علامت بھائی دوج کے موقعے پر سبھی شہریوں کو بہت بہت مبارکباد۔' Bhai Dooj 2022

ABOUT THE AUTHOR

...view details