نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے دیوالی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔ دیوالی کے موقع پر اتوار کو یہاں جاری ایک پیغام میں دھنکھڑ نے کہا کہ روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا جانے والا یہ تہوار ماں سیتا اور لکشمن کے ساتھ اجودھیا جلاوطنی سے سری رام کی واپسی کا جشن ہے۔ اس عرصے کے دوران انہوں نے رشی منیوں سے علم اور تعلیم حاصل کی، دور دراز کے جنگلوں میں رہنے والے عام لوگوں کو منظم کیا، پاپ اور برائی پر فتح حاصل کی۔Dhankhar greet nation on the eve of Diwali
نائب صدر جمہوریہ نے کہا، 'میں روشنیوں کے پرمسرت تہوار دیوالی کے موقع پر ہم وطنوں اور بیرون ملک مقیم ہندوستانی برادری کو گرمجوشی سے مبارکباد اور نیک خواہشات دیتا ہوں۔' دھنکھڑ نے کہا، 'دیوالی ایک لبرل اور فلاحی ریاست کے ہمارے آدرش 'رام راجیہ' کے ہمارے آئیڈیل کے ابھرنے کا بھی نشان ہے۔