نئی دہلی: نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے مہاراشٹر کے ناسک میں بس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔Nashik Bus Accident
ہفتہ کو یہاں جاری ایک پیغام میں مسٹر دھنکھڑ نے کہا کہ وہ مہاراشٹر کے ناسک میں بس میں آگ لگنے سے جانی نقصان سے صدمے میں ہیں۔ انہوں نے کہا، 'ناسک، مہاراشٹر میں بس میں آگ لگنے کے واقعہ میں ہلاکتوں اور لوگوں کے زخمی ہونے سے دکھی ہوں۔'
نائب صدر جمہوریہ نے بس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ ناسک شہرمیں ایک نجی مسافر بس میں آگ لگ گئی۔ جس کے نتیجے میں 10 سئ زائد مسافرون کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ ناسک اورنگ آباد روڈ پر واقع ہوٹل چلی چوک میں آج علی الصبح پیش آیا۔