نئی دہلی: وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے سوک سینٹر آڈیٹوریم میں اتوار کو ہونے والے منور فاروقی کے پروگرام پر روک لگانے کے لیے دہلی پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وی ایچ پی کے ترجمان ونود بنسل نے یہاں ٹویٹر پر ایک بیان میں منور فاروقی کے ہندو مخالف پروگرام کو منسوخ کرنے پر دہلی پولس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے لوگوں کو پلیٹ فارم فراہم کرنے کے بجائے ان پر ہندو جذبات پر حملہ کرنے اور نفرت پھیلانے کے لیے معاملہ درج کیا جانا چاہیے۔VHP thanked Delhi Police
ایم سی ڈی کے سوک سینٹر میں کیدارناتھ ساہنی آڈیٹوریم کو 23 اگست کو دوپہر 2 بجے سے اتوار کی رات 9 بجے تک منور فاروقی کے پروگرام کے لیے بک کیا گیا تھا۔ یہ بکنگ کچھ گروسمر سنگھ ریت کے نام پر کی گئی تھی۔ کملا نگر پولیس اسٹیشن کی رپورٹ کی بنیاد پر ایم سی ڈی نے انتظامی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے آج بکنگ منسوخ کردی۔