وارانسی:گیانواپی کیس میں آج پھر سماعت ہو سکتی ہے۔ آج مبینہ شیولنگ/فوارے کی کاربن ڈیٹنگ پر فیصلہ آنے کا امکان ہے۔ گیان واپی مسجد کے احاطے میں سروے کے دوران ہندو فریق کی جانب سے مبینہ طورپر شیولنگ برآمد ہونے کے دعوی کے بعد اس کی چوڑائی، لمبائی، گہرائی اور آس پاس کے علاقوں کی جانچ کاربن ڈیٹنگ سے کی جائے گی یا جدید طریقے سے اس معاملے پر جمعہ کو ضلع جج اے کے وشویش فیصلہ سنا سکتے ہیں۔ carbon dating of shivling
وارانسی گیانواپی مسجد شرینگر گوری کیس میں آج اہم فیصلہ آسکتا ہے۔ اس کے علاوہ عدالت شرنگر گوری کے باقاعدہ درشن کرنے اور گیانواپی میں دیگر دیوتاؤں کے تحفظ کی درخواست پر بھی آج سماعت کرے گی۔ شرینگر گوری-گیانواپی کمپلیکس کیس میں شامل پانچ خواتین میں سے ایک راکھی نے کہا تھا کہ شیولنگ کی کاربن ڈیٹنگ مذہب مخالف عمل ہے اور یہ تمام ہندو کے جذبات اور عقائد کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ gyanvapi mosque case latest news