نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے 1857 کی پہلی جنگ آزادی کے سپاہیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو ان سے تحریک حاصل کرنی چاہیے۔
وینکیا نائیڈو نے پہلی جنگ آزادی کے سپاہیوں کو خراج پیش کیا
نائیڈو نے کہا ’’ آج 1857 کے بھارت کی پہلی جنگ آزادی کی سالگرہ ہے ۔ میں ان تمام سپاہیوں اور بہادروں کی بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں جن کی جدوجہد نے بھارت میں ایسٹ انڈیا کمپنی کے اقتدار کو ختم کرنے کے لئے مجبور کیا‘‘۔
نائیڈو نے جاری ایک پیغام میں کہا کہ اسی دن 1857 میں مٹھی بھرنوجوان میرٹھ میں دنیا کی سب سے طاقتور سلطنت سے ٹکرا گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی حب الوطنی تھی جو پہلی جنگ آزادی کے طور پر جانی جاتی ہے ۔ ہمارے نوجوانوں کو اس جرات مندی سے تحریک حاصل کرنی چاہیے اور قوم کی خدمت میں شامل ہونا چاہیے۔