اردو

urdu

وینکیانائیڈو نے ڈاکٹروں کی حفاظت اور فلاح وبہبود پر زوردیا

By

Published : Jul 1, 2021, 11:04 PM IST

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے قومی یوم ڈاکٹر کے موقع پر کووڈ-19 وبا کے دورمیں ڈاکٹروں کی بہترین خدمات کوسلام کیا، نیزان کی حفاظت اورفلاح وبہبود پرزرودیا۔

وینکیانائیڈو نے ڈاکٹروں کی حفاظت اور فلاح وبہبود پر زوردیا
وینکیانائیڈو نے ڈاکٹروں کی حفاظت اور فلاح وبہبود پر زوردیا

وینکیا نائیڈو نے چنئی میں منعقدہ کتاب کی ریلیز کی تقریب میں کووڈ-19 وبا کے دوران طبی کارکنوں کی جدجہدکا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ خود کو خطرے میں ڈال کر مہلک انفیکشن سے متاثرہ افراد کی زندگی بچارہے ہیں۔

انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے ذریعہ مہیاکرائے گئے اعدادوشمار (جس میں کورونا دورمیں تقریباً 1500 طبی اہلکاروں کی موت کی بات کہی گئی ہے) کا ذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ان کے بے مثال لگن، پیشے اورعزم کے تئیں وابستگی کو ظاہرکرتا ہے۔

نائب صدر نے انسانیت کے لئے بے لوث خدمت کے لئے ڈاکٹروں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ قوم ان کی قربانی کے لئے ہمیشہ احسان مند رہے گی۔

اس سال یوم ڈاکٹرکاموضوع ’سیو دی سیوئر‘ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے زوردے کر کہا کہ ہمارے ڈاکٹروں کی حفاظت اورفلاح بہبود کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کووڈ-19 کے سبب پیدا اس بے مثال صحت ایمرجنسی میں بھی بہترین طریقے سے اپنے فرائض کوانجام دےرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:صحت مند معاشرے کی تشکیل کرنے والے محسن

اس موقع پر ڈاکٹرابراہیم کے ایک گردہ ڈاکٹر کے طورپر ان کے چاردہائیوں کے سفر، تعلیم اور تحقیق اورگردہ کے ڈاکٹروں کی زندگی کے سفر پر لکھی گئی کتاب ’’مائی پیشنٹس مائی گاڈ-جرنی آف اے کڈنی‘‘ نامی کتاب کی ایک کاپی نائب صدر کو پیش کی گئی۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details