29 جولائی کو پوری دنیا میں انٹرنیشنل ٹائگر ڈے منایا جاتا ہے۔ عالمی یوم شیر منانے کا مقصد دنیا بھر میں کم ہوتی شیروں کی آبادی کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے سلسلہ وار ٹویٹ کرتے ہوئے جنگلی حیات سے محبت کرنے والوں، خاص طور پر شیروں کے تحفظ کے بارے میں فکرمند لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر پائے جانے والے 70 فیصد شیروں کا گھر ہے۔ ہم اپنے شیروں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے اور شیر دوست ماحولیاتی نظام کو ترقی دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔''
ایک ٹویٹ کیا کہ ''51 ٹائیگر ریزو ہندوستان کی 18 ریاستوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔ شیروں کے آخری سنسس-2018 میں بھارت میں شیروں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔ شیروں کے تحفظ سے متعلق سینٹ پیٹرزبرگ اعلامیہ میں طے کیے گئے شیڈول سے 4 سال قبل ہی ہندوستان نے شیروں کی آبادی کو دوگنا کرنے کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔''
ایک دوسرے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے شیروں کے تحفظ کے لیے مقامی برادریوں کو ساتھ لینے کی بھارت کی حکمت عملی کافی اہم ہے۔ ہم اپنی صدیوں پرانی روایت سے بھی متاثر ہیں کہ ہم ان جاندوروں کے ساتھ ہم آہنگی بنا کر رکھتے ہیں جن کے ساتھ اس سیارے پر رہتے ہیں۔''