اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Veerangana Rani Laxmibai Taziya : ویرانگنا رانی لکشمی بائی کی تعزیہ ہندو مسلم اتحاد کی مثال

جب مہاراجہ گنگادھر راؤ اور مہارانی لکشمی بائی کے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ اس کے بعد اس تعزیہ کی روایت قائم ہوئی۔ یہ تعزیہ رانی محل میں مہارانی لکشمی بائی نے نصب کرایا تھا۔ Veerangana Rani Laxmibai Taziya In Jhansi

ویرانگنا رانی لکشمی بائی کی تعزیہ ہندو مسلم اتحاد کی مثال
ویرانگنا رانی لکشمی بائی کی تعزیہ ہندو مسلم اتحاد کی مثال

By

Published : Aug 9, 2022, 6:01 PM IST

جھانسی:ریاست اترپردیش کے ضلع جھانسی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ یہاں ویرانگنا رانی لکشمی بائی کی تعزیہ ہندو مسلم اتحاد کی ایک مثال پیش کرتی ہے۔ محرم کے مقدس مہینے میں رانی لکشمی بائی کے نام پر تعزیہ بھی نکالا جاتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ رانی لکشمی بائی نے اس تعزیہ کی روایت قائم کی تھی۔ 1851 میں اس تعزیہ کی شروعات رانی لکشمی بائی نے کی، جب کہ اس کی ذمہ داری انہوں نے مولانا وقاص کے سپرد کی۔ آج بروز منگل 171 سال بعد بھی مولانا وقاص کے خاندان کی جانب سے یہ سلسلہ جاری ہے۔ اس وقت یہ تعزیہ مولانا وقاص کی اولاد راشد میاں نے تیار کیا ہے۔ Veerangana Rani Laxmibai Tazia jhansi hindu muslim community unity

ویرانگنا رانی لکشمی بائی کی تعزیہ ہندو مسلم اتحاد کی مثال

مزید پڑھیں:۔ لکھنؤ: گنگا جمنی تہذیب کی شاندار مثال، ہندو پیروکار تعزیہ دار

رشید میاں نے بتایا کہ جب مہاراجہ گنگادھر راؤ اور مہارانی لکشمی بائی کے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ اس کے بعد اس تعزیہ کی روایت قائم کی تھی۔ یہ تعزیہ رانی محل میں مہارانی لکشمی بائی نے نصب کرایا تھا۔ ان کی وفات کے بعد جب انگریزوں نے جھانسی پر قبضہ کیا تو انہوں نے اس تعزیہ پر پابندی لگانے کی کوشش کی لیکن اس وقت بھی مولانا وقاص کی اولاد نے یہ تعزیہ بنایا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details