خواجہ کے دربار میں یہ چادر درگاہ کمیٹی کے صدر امین پٹھان کے ساتھ پہنچی تھی۔ درگاہ کے خادم سید افشاں چشتی نے خواجہ صاحب کی مزار مبارک پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ چادر چڑھانے کے بعد راجے کی طرف سے زائرین اور ملک کے نام بلند دروازہ پر پیغام بی پی سارسوت نے پڑھ کر سنایا۔
Vasundhara Raje's chadar Presented in Ajmer: خواجہ کے دربار میں سابق وزیر اعلی وسوندھرا راجے کی چادر پیش
راجستھان کی سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے سندھیا کی طرف سے بھیجی گئی چادر حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ 810ویں عرس کے موقع پر پیش کی گئی۔
خواجہ کے دربار میں سابق وزیر اعلی وسوندھرا راجے کی چادر پیش
اس موقع پر خصوصی طور پر درگاہ کمیٹی کے صدر امین پٹھان، نائب صدر منور خان، بی جے پی اجمیر سٹی صدر ڈاکٹر پریشیل ہڈا، سابق صدر اروند یادو، ریاستی نائب صدر بی جے پی اقلیتی مورچہ منصف علی خان، درگاہ کمیٹی کے رکن سپاٹ خان، بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ضلع صدر محمد شفیق خان، میڈیا انچارج انیش موئل، سید معراج چشتی، سید صادق علی سمیت پارٹی عہدیداران اور کارکنان موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: