اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تریپورہ بھون کے باہر وکلاء سمیت متعدد تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ - etv bharat news

دارالحکومت دہلی کے کوٹلیا مارگ پر واقع تریپورہ بھون کے باہر آج طلبہ یونینوں اور وکلاء تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا.

Various organizations including lawyers protest outside Tripura Bhavan
تریپورہ بھون کے باہر وکلاء سمیت متعدد تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ

By

Published : Nov 5, 2021, 10:20 PM IST

یہ احتجاج تریپورہ پولیس کی جانب سے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ تیار کرنے والے وکلاء کو یو اے پی اے کے تحت جارے کیے گئے نوٹس کے خلاف کیا گیا.

ویڈیو

اس موقع پر وکلاء تنظیم اے آئی ایل اے جے کے رہنما ایڈووکیٹ سورج نے کہا یہ وکلاء تریپورہ میں مسلمانوں کے خلاف ہوئے تشدد کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ تیار کرنے گئے تھے. انہوں نے اپنی رپورٹ کے ذریعے تشدد کی وارداتوں کو اجاگر کیا. لیکن حکومت ان لوگوں کو ڈرانے کا کام کر رہی ہے جو حق کی آواز بلند کرتے ہیں.

یہ بھی پڑھیں:

تریپورہ تشدد سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ: کلیم الحفیظ



اس احتجاج میں شامل سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ارکان نے بھی شرکت کی انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اب وشو ہندو پریشد اور آر ایس ایس کے خلاف بولنے پر بھی یو اے پی اے لگایا جانے لگا ہے. انہوں نے کہا کہ اگر یہ سخت گیر ہندو تنظیمیں کچھ غلط کریں گی تو ہم ہمیشہ اپنی آواز بلند کریں گے.

تریپورہ بھون کے باہر وکلاء سمیت متعدد تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رکن شیخ جیلانی نے بھی احتجاج میں شرکت کر اپنی حمایت کا یقین دلاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تریپورہ میں مسلمانوں کے خلاف ہوئے تشدد پر فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ تیار کرنے والے وکلاء پر یو اے پی اے کے تحت کارروائی کرنا غلط ہے اسے فوری طور پر ہٹایا جانا چاہیے.

تریپورہ بھون کے باہر وکلاء سمیت متعدد تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ

انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ سچ دکھانا کوئی جرم نہیں ہے، ہو سکتا ہے کہ بی جے پی کی نظر میں یہ جرم ہوتا ہو لیکن اس ملک کا آئین ہمیں اجازت دیتا ہے، سچ کو سامنے رکھنے کی۔ اس لیے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ دونوں وکلاء کے خلاف جاری نوٹس کو رد کیا جائے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details