اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بارہ بنکی : قانونی تعلیم و بیداری کے لئے ہو رہے مختلف پروگرامز

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں ضلع لیگل سرویسز اتھارٹی کی جانب سے ان دنوں آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت قانونی تعلیم اور بیداری کے لئے خاص مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس کے تحت گاؤں گاؤں میں مختلف بیداری کے پروگرامز کرائے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو لیگل مسائل پر بیدار کیا جا سکے اور کمزور بے سہارا طبقے کو انصاف دلایا جا سکے۔

Various legal education and awareness programs
بارہ بنکی : قانونی تعلیم و بیداری کے لئے ہو رہے مختلف پروگرامز

By

Published : Oct 31, 2021, 3:40 AM IST

ضلع لیگل سرویسز اتھارٹی کی جانب سے جو پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں ان میں سماجی اور معاشی طور پر کمزور افراد کو کیسے انصاف دلانا ہے اور کیسے ان کے مسائل حل کرنا ہے، اس کے لئے تعلیم دی جاتی ہے اور بیدار کیا جاتا ہے۔

ویڈیو

اب تک آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت 50 سے زیادہ پروگرام ضلع میں ہو چکے ہیں اور مختلف پروگرامز کے ذریعہ بیدار کیا جا چکا ہے۔ ضلع لیگل سرویسز اتھارٹی گاؤں پرچے بھی تقسیم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بارہ بنکی : انتخابی ثمر میں چھوٹی پارٹیوں کے بڑے بڑے وعدے

لیگل سرویسز اتھارٹی کے ذمہ داران کے مطابق ان پروگرامز کے بہتر اور مثبت نتائج نکل رہے ہیں۔ جن گاؤں میں قانونی بیداری کے لئے پروگرامز کرائے جاتے ہیں، وہاں کے لوگ بھی کافی خوش ہیں اور وہ اس پہل کو بہتر مان رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details