اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Parkash Purab گوبند سنگھ کے پرکاش پرو پر مختلف رہنماؤں نے مبارکباد دی - پرکاش پرو ملک بھر میں زور و شور سے منایا جا رہا

سکھوں کے دسویں گرو شری گرو گوبند سنگھ کا پرکاش پرو ملک بھر میں زور و شور سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقعے پر صدر دروپدی مرمو، وزیر اعظم مودی، وزیر داخلہ امت شاہ سمیت مختلف رہنماؤں نے مبارک باد پیش کی۔ Parkash Purab of Sikh Guru Guru Gobind Singh

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 29, 2022, 12:36 PM IST

نئی دہلی: صدر دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج گرو گوبند سنگھ کے پرکاش پروکے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی صدر مرمو نے جمعرات کو ٹویٹ کیا، "گرو گوبند سنگھ جی کے پرکاش پرو کے موقع پر آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ خالصہ پنتھ کے بانی 'سربنس دان' گرو گوبند سنگھ جی نے ہمیشہ مساوات اور انصاف کے لیے جدوجہد کی۔ انسانیت کی خدمت کے لیے ان کی اٹوٹ وابستگی ہمیں متاثر کرتی رہتی ہے۔'Various Leaders Greets People on Parkash Purab
وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا، 'ان کے پرکاش پرو کے پرمسرت موقع پر، میں شری گرو گوبند سنگھ جی کوخراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور انسانیت کی خدمت میں ان کے تعاون کو یاد کرتا ہوں۔ ان کی بے مثال ہمت آنے والے برسوں تک لوگوں کو متاثر کرتی رہے گی۔' امت شاہ نے ٹویٹ کیا، 'سکھوں کے دسویں گرو اور خالصہ پنتھ کے بانی گرو گوبند سنگھ جی کے پرکاش پرو پرمیں انہیں یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ جس بہادری سے انہوں نے مذہب اور انسانیت کے تحفظ کے لیے حملہ آوروں کا مقابلہ کیا وہ متاثر کن ہے۔ ان کی قربانی، ایثار اور تعلیمات ہمیشہ ہماری رہنمائی کرتی رہیں گی۔ قابل ذکر ہے کہ آج سکھوں کے دسویں گرو شری گرو گوبند سنگھ جی کا پرکاش پرو ملک بھر میں منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر دارالحکومت دہلی کے تمام گرودواروں میں خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Guru Gobind Singh Birth Anniversary وزیر اعظم مودی نے گرو گوبند سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details