اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

PM Modi's Mother Death ہیرا بین کے انتقال پر وزیراعظم سمیت مختلف رہنماؤں نے خراج عقیدت پیش کیا

وزیر اعظم مودی کی والدہ کا آج جمعہ کو احمد آباد کے ایک اسپتال میں صبح سویرے انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال کے بعد وزیر اعظم سمیت مختلف رہنماؤں نے انہیں خراج عقدیت پیش کیا ہے۔leaders extends condolences demise of PM's Mother

ہیرا بین کے انتقال پر وزیراعظم سمیت مختلف رہنماؤں نے خراج عقیدت پیش کیا
ہیرا بین کے انتقال پر وزیراعظم سمیت مختلف رہنماؤں نے خراج عقیدت پیش کیا

By

Published : Dec 30, 2022, 7:51 PM IST

احمدآباد: وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین کا 100 سال کی عمر میں احمدآباد کے یو این مہتا اسپتال میں انتقال ہوگیا انہوں نے علی الصبح 3.30 بجے آخری سانس لی انہیں منگل کے روز اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا مودی کل بھی اسپتال میں اپنی والدہ کو دیکھنے گئے تھے وزیر اعظم مودی نے ٹویٹر پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا، ’’ شاندار صدی کا ایشور کے چرنوں میں اختتام، اپنی والدہ میں میں نے ہمیشہ بھگوان کا روپ دیکھا ہے جس میں ایک تپسوی کا سفر، ایک بے لوث کرم یوگی کی علامت اور اقدار کے تئیں زندگی شامل ہے۔'PM Modi's Mother Passes Away

وزیر اعظم مودی نے مزید کہا 'جب میں ان سے 100 ویں سالگرہ پر ملا تو انہوں نے ایک بات کہی تھی جو ہمیشہ یادرہتی ہے کہ ’ کام کرو دانشمندی سے اور زندگی گزارو پاکیزگی سے۔' والدہ کے انتقال کے بعد وزیر اعظم مودی نئی دہلی سے احمد آباد روانہ ہوئے۔ انہیں آج کولکتہ میں کئی پروگراموں میں شرکت کرنی تھی۔ ذرائع کے مطابق وہ ویڈیو لنک کے ذریعے کچھ پروگراموں میں شرکت کریں گے۔

آر ایس ایس کا تعزیت کا اظہار: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین مودی (ہیرا بین) کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ٹویٹر پر ایک تعزیتی پیغام میں، آر ایس ایس نے کہا 'وزیر اعظم نریندر مودی جی کی والدہ ہیرابین کے انتقال کے ساتھ ایک سنیاسی زندگی کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے ہم سبھی رضاکار اس افسوسناک موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

رجیجو کا تعزیت کا اظہار: مرکزی وزیر داخلہ کرن رجیجو نے وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ پیغام میں، رجیجو نے کہا، 'ایک پیاری ماں جس نے قوم کو ایک انمول ہیرا دیا۔ شاندار صدی گزار نے کے بعد وہ اس دنیا فانی سے رخصت ہوگئیں ایشور انہیں اپنے چرنوں میں جگہ دے۔

ایک اور ٹویٹ میں، انہوں نے کہا، 'وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین مودی جی کے انتقال پر میری گہری تعزیت۔ ان کی روح کو سکون ملے۔'

یوگی نے افسوس کا اظہار کیا: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ یوگی نے ٹویٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا، 'ایک بیٹے کے لیے ایک ماں پوری دنیا ہے۔ ماں کی موت بیٹے کے لیے ناقابلِ برداشت اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔ عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ کا انتقال انتہائی افسوسناک ہے۔ بھگوان شری رام مرحوم کو اپنے مقدس قدموں میں جگہ دے۔ اوم شانتی!'

سکسینہ اور سسودیارنج کا و غم کا اظہار: دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں، سکسینہ نے ٹویٹ کیا، 'وزیراعظم مودی کی قابل احترام والدہ ہیرا بین کے انتقال سے انتہائی غمزدہ ہوں۔ غم کی اس گھڑی میں کروڑوں اہل وطن کے ساتھ میں ان کی والدہ کی روح کے سکون کے لئے دعا کرتا ہوں ۔ ایشور سے دعا ہے کہ وزیر اعظم کو اس دکھ کو برداشت کرنے کی ہمت دے۔ سسودیا نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا، 'وزیر اعظم مودی جی کی والدہ ہیرا بین کی موت کی خبر بہت افسوسناک ہے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ وہ مرحوم کی روح کو اپنے قدموں میں جگہ دے۔ اوم شانتی' واضح رہے کہ مودی کی والدہ کا آج جمعہ کو احمد آباد کے ایک اسپتال میں صبح سویرے انتقال ہوگیا۔ وہ کچھ دنوں سے بیمار چل رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: Life Of Heeraben Modi آئیے جانتے ہیں ہیرابین کی زندگی کے چند اہم پہلو۔۔۔۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details