اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

معروف شاعر و سماجی کارکن ورا ورا راؤ تلوجا جیل سے نجی اسپتال منتقل - Varavara Rao shifted to private hospital

جسٹس ایس ایس شندے اور ماڈھا جمدار کے بنچ نے کہا کہ 'انہیں مناسب اور بروقت علاج کی ضرورت ہے'۔

Varavara Rao shifted to private hospital from Taloja jail
معروف شاعر و سماجی کارکن ورا ورا راؤ تلوجا جیل سے نجی اسپتال منتقل

By

Published : Nov 19, 2020, 1:33 PM IST

ہائیکورٹ نے بدھ کے روز حکام کو ہدایت کی کہ 80 سالہ شاعر اور سماجی کارکن ورا ورا راؤ کو جیل سے ناناوتی اسپتال میں 15 دن کے لئے منتقل کیا جائے ۔

تلوجا جیل کے ایک اہلکار نے بتایا کہ 'ایلگر پریشد - ماؤ نواز روابط کے معاملے کے ملزم شاعر و سماجی کارکن ورا ورا راؤ کو ضلع رائے آباد کے تلوجا جیل سے ممبئی کے ناناوتی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے'۔

عہدیدار نے بتایا کہ راؤ کو بدھ کی رات کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

جسٹس ایس ایس شندے اور ماڈھا جمدار کے بنچ نے کہا کہ 'انہیں مناسب اور بروقت علاج کی ضرورت ہے'۔

'کیا ریاست یہ کہہ سکتی ہے کہ ہم تلوجا میں ان کے ساتھ بہتر سلوک نہیں کریں گے؟ ہم صرف اسے دو ہفتوں کے لئے ناناوتی منتقل کرنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔ ہم دو ہفتوں کے بعد مزید دیکھیں گے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'راؤ کو عدالت کو بتائے بغیر اسپتال سے فارغ نہیں کیا جانا چاہئے اور ان کے اہل خانہ کو بھی انہیں اسپتال میں ملنے کی اجازت دی جانی چاہئے'۔

بینچ نے مزید کہا کہ 'حکومت راو کے اسپتال میں قیام کے اخراجات برداشت کرے'۔

اس کیس میں آئندہ سماعت تین دسمبر کو ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details