اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بنارس: اقلیتی افسر پر مدارس اساتذہ کی تنخواہ روکنے کا الزام

ریاست اتر پردیش میں حکومت سے زیادہ اقلیتی محکمے کے افسران کی منمانی کی وجہ سے مدارس کے اساتذہ و انتظامیہ کا استحصال ہو رہا ہے۔

بنارس: اقلیتی افسر پر مدارس اساتذہ کی تنخواہ روکنے کا الزام
بنارس: اقلیتی افسر پر مدارس اساتذہ کی تنخواہ روکنے کا الزام

By

Published : Jan 9, 2021, 12:59 PM IST

اترپردیش مدارس عربیہ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ضلع صدر نبی جان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بنارس کے اقلیتی افسر گزشتہ آٹھ دن سے بنارس کے سبھی مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ روکے ہوئے ہیں اور زبانی طور پر یہ کہہ رہے ہیں کہ جب تک مانو سمودا پورٹل پر سبھی اساتذہ کی تفصیلات درج نہیں ہوتی تب تک تنخواہ جاری نہیں کی جائے گی۔

بنارس: اقلیتی افسر پر مدارس اساتذہ کی تنخواہ روکنے کا الزام

انہوں نے کہا کہ جبکہ اس سلسلے میں نہ ہی مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار کا کوئی تحریری حکم نامہ ہے اور نہ ہی حکومت اترپردیش نے کوئی ایسا آرڈر جاری کیا ہے۔ یہ بنارس کے اقلیتی افسر کی من مانی کا ہی نتیجہ ہے کہ وہ مدارس کے اساتذہ سے اچھا سلوک نہیں کرتے ہیں، اور تنخواہ روک کر اساتذہ کا استحصال کر رہے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مدارس کے اساتذہ کو پورٹل پر اپنی تفصیلات درج کرانے میں مختلف طرح کی صعوبتیں دریش ہیں جن کو حل کرنے کے لیے اقلیتی افسر سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس کا کوئی حل نکالیں لیکن بار بار کہنے کے باوجود اقلیتی افسر مدارس کے اساتذہ پر ہی برہم ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اقلیتی افسر کا یہی رویہ رہا تو ہم اپنے وفد کے ساتھ ضلع مجسٹریٹ سے فریاد کریں گے مدارس کے اساتذہ کے استحصال پر قدغن لگائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details