وارانسی:اترپردیش کے ضلع وارانسی کی ایک مقامی عدالت نے گیان واپی مسجد احاطے میں واقع وضو خانے میں مبینہ شیولنگ/فوارے کی یومیہ پوجا کی اجازات طلب کرنے والی عرضی پر اپنے فیصلے کو موخر کردیا اور سماعت کی اگلی تاریخ 17 نومبر طے کی ہے۔ مدعیان کے وکیل انوپم دیویدی نے بتایا کہ سول جج (سینئر ڈویژن) ڈاکٹر مہیندر پرساد سنگھ نے سماعت کی اگلی تاریخ 17 نومبر طے کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ آدی وشیشورا وراجمان بنام ریاست اترپردیش اور دیگر کی عرضی میں مدعی کرن سنگھ نے مسجد احاطے میں وضو خانے میں موجود مبینہ شیولنگ/فوراے کی مستقل پوجا کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔ ساتھ ہی اس مقام کو ہندووں کو سونپنے کے حوالے سے بھی اجازت طلب کی ہے۔ بتا دیں کہ اس سے پہلے گیان واپی مسجد شرینگر گوری کیس میں فریق بننے کے لیے دی گئی کل 17 درخواستوں کو ضلع جج نے خارج کر دیا تھا۔