نئی دہلی: ممبئی اور گاندھی نگر کے درمیان وندے بھارت سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین جمعرات کو گجرات کے واٹوا اور منی پور کے درمیان پٹری کو پار کرنے والی بھینسوں کے جھنڈ سے ٹکرا گئی، لیکن کوئی بڑا حادثہ نہیں ہوا۔Vande Bharat Express Meets Accident With A Herd Of Buffaloes
ویسٹرن ریلوے کے سینئر پبلک ریلیشن آفیسر جے کے جینت نے بتایا کہ یہ واقعہ واٹوا اور منی نگر اسٹیشنوں کے درمیان صبح تقریباً 11.15 بجے اس وقت پیش آیا جب بھینسوں کا ایک غول ریلوے کی پٹریوں کو پار کر رہا تھا۔ ٹکر میں انجن کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا۔