وڈودرا: ریاست گجرات کے وڈودرا میں رام نومی کے موقع پر پتھراؤ و تصادم کا معاملہ پیش آیا۔ جس کے بعد پولیس کی کارروائی مسلسل جاری ہے۔ پولیس نے متعدد افراد کو اس معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ واقعے کی شکایت پر وڈودرا سٹی پولس اسٹیشن نے سی سی ٹی وی کی مدد سے پتھراؤ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایسے میں رام نومی کے دن میڈیا کے سامنے اشتعال انگیز بیان دینے والے وی ایچ پی کے لیڈر روہن شاہ کو بھی وڈودرا پولس نے آج حراست میں لے لیا ہے۔
ان کے ساتھ ہی وی ایچ پی کے دیگر اراکین کے خلاف بھی شکایت درج کرائی گئی ہے۔ رام نومی کے موقع پر وڈودرا میں پتھراؤ کے واقعے کے بعد گجرات کے وزیر داخلہ ہرش سنگھوی نے سخت ہدایت دئے ہیں اور پولیس کو فوری طور پر کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ پولس کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔ اس معاملے پر وڈودرا پولس کمشنر شمشیر سنگھ کی صدارت میں ایک ایس آئی ٹی بھی بنائی گئی ہے، جس سے اس معاملے کی فوری تحقیقات کی جا رہی ہے۔۔